ہر طرح کے خطرات کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔آرمی چیف
ہر طرح کے خطرات کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔آرمی چیف
پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملکی سالمیت کیلئے اپنے عزم کا دوبارہ اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر طرح کے خطرات کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔
آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ بعد ازاں انھیں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہر طرح کے خطرات کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے سفیر نواف سعید ال مالکی کی بھی ملاقات ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی و علاقائی سلامتی کی صورتحال سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی ہے، مزید دونوں برادر ملکوں کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔