ہراسانی ہر جگہ موجود ہے لیکن اصل مسئلہ ذہنیت ہے ماہرہ خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ہراسانی ہر جگہ موجود ہے لیکن اصل مسئلہ ذہنیت ہے-

باغی ٹی وی : لاہور موٹر وے پر خاتون کے ساتھ ہونے والی اجتماعی زیادتی اور پے در پے ہونے والے جنسی تشدد کے واقعات نے عوام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے عوام کے ساتھ حکومت اور شوبز کی معروف شخصیات بھی اس حادثے پر آواز اٹھارہی ہیں اور ملزمان کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کررہی ہیں-

جبکہ گزشتہ روز کراچی پریس کلب کے باہر شوبز فنکاروں کی ایک بڑی تعداد نے جنسی زیادتی کی روک تھام اور موٹروے زیادتی کیس کے خلاف کیے گئے پُرامن احتجاج میں شرکت کی تھی جن میں اداکارہ ماہرہ خان ، سارہ خان ، علی رحمن خان ، عائشہ عمر ، یاسر حسین ، اعجاز اسلم ،ثروت گیلانی، وجاہت رؤف ، حسن حیات خان،عدنان صدیقی، شہزاد شیخ اور دیگر کئی مشہور شخصیات شامل تھیں-
https://www.instagram.com/p/CFJRhdWBOBO/?igshid=qetzgsp9fp7w
اس موقع پر اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ہراسانی ہر جگہ موجود ہے لیکن اصل مسئلہ ذہنیت ہے۔ خواتین و بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے شخص کو یہ بات معلوم ہے کہ میں یہ کرسکتا ہوں اور اسی چیز کو ہمیں سمجھنے کی ضرورت ہے ۔
https://www.instagram.com/p/CFJPrhKhBpU/?igshid=1ptmckm75ltcm
زیادتی کے ملزمان کو پھانسی کی سزا دینے کے حوالے سے ماہرہ خان نے کہا پھانسی دینا یا نہ دینا وہ قانون کا معاملہ ہے لیکن میں یہ مانتی ہوں کہ ملزم کو جو بھی سزا دی جائے وہ پوری طرح دی جائے۔

ماہرہ خان نے سی سی پی او لاہور کے بیان کہ زیادتی کی شکار خاتون کا گھر سے باہر نکلنے کا یہ وقت نہیں تھا کے بارے میں سوالیہ نداز میں کہا کہ پھر آپ ہمیں بتادیں کہ خواتین کے گھر سے باہر نکلنے کا کیا وقت ہے ؟ کیاہم لوگ 2 بجے سے 3 بجے تک نکلیں؟ 2 بجے سے 8 بجے تک نکلیں؟ یہ بتادیں کہ ہم لوگ کہاں محفوظ ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CFJS2QSBAx5/?igshid=17i4p4cdo78cm
ماہرہ خان نے کہا جہاں تک میرا اندازہ ہے عورتیں نہ گھر پر محفوظ ہیں، نہ صبح سویرے کہیں چلتے ہوئے محفوظ ہیں ، نہ رات کو محفوظ ہیں اور نہ ہی گاڑی میں بیٹھے ہوئے اپنے بچوں کے ساتھ محفوظ ہیں عورتیں کہاں محفوظ ہیں؟

واضح رہے کہ حال ہی میں لاہور موٹر وے پر گوجرانوالہ کی رہائشی ثناء نامی خاتون کے ساتھ خوفناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاہور موٹر وے پر اُن کی گاڑی کا پیٹرول ختم ہو گیا اس دوران ملزمان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خاتون کی گاڑی کے شیشے توڑ کر انہیں گن پوائنٹ پر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا-

عورت کو عزت اور مقام دینا چاہیے جس کی وہ حقدار ہے اعجاز اسلم

عورت کو عزت اور مقام دینا چاہیے جس کی وہ حقدار ہے اعجاز اسلم

Comments are closed.