برطانوی خواتین کوہراساں کرنے والا اسلام آباد سے گرفتار
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے نے برطانیہ میں مقیم خاتون کو آن لائن ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے ایک کارروائی میں خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، جو شکایت کنندہ کی برطانیہ میں مقیم بیٹی کو ہراساں کررہا تھا۔
خاتون کو برہنہ کرکےتشدد کرنے والا مرکزی ملزم زین گرفتار
ملزم نے سوشل میڈیا پر متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کی تھیں اور 2020ء سے بلیک میل کر رہا تھا۔ ایف آئی اے ے ملزم مبین علی کو اسلام آباد سے گرفتار کرکے اس کے زیر استعمال 3 موبائل فونز ضبط کرلیے۔ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
ٹھٹھہ : شہر میں ایک اور موٹر سائیکل چوری
یاد رہے کہ کل وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل لاہور نے خاتون کو ہرساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل نے لاہور میں کارروائی کی اور خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کیا۔
سجاول:ایس ایس پی کی زیرصدارت،سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم اجلاس
ترجمان کے مطابق ملزم انسٹاگرام پر جعلی اکاؤنٹ بنا کر خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث تھا، ملزم شکایت کنندہ کی قابل اعتراض تصاویر اس کے گھر والوں کو بھیج کر بلیک میل بھی کر رہا تھا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کا موبائل فون قبضے میں لے کر فارنزک کے لیے بھجوادیا گیا۔