اداکارہ حریم فاروق جو کہ حال ہی میں 22 قدم میں دکھائی دی ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے سٹیج سے اپنے کام کا آغاز کیا اور وہاں سے شہرت حاصل کی . انہوں کہا کہ میں نے انور مقصود کے لکھے ہوئے سٹیج پلیز میں کام کیا اور بہت داد سمیٹی. ایک بار بشری انصاری سٹیج پر میرا کام دیکھنے کےلئے آئیں اور انہوں نے کھل کر میرے کام کی تعریف کی . ان کے منہ سے اپنے کام کی تعریف سن کر میری تو خوشی کی انتہا ہی نہیں تھی. بشری انصاری کا میرے کام کی تعریف کرنا میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں تھا.
انہوں نے مزید کہا کہ سٹیج میرے لئے پہلی درسگاہ ہے اور میں نے وہاں سے بہت کچھ سیکھا ہے. سٹیج کسی بھی آرٹسٹ کا امتحان ہوتا ہے جو اس امتحان میں پورا اترے اسکے لئے اداکاری کی اگلی منزلیں آسان ہوجاتی ہیں. انہوں نے کہا کہ ”ٹی وی پر کام کرنا فلموں میں کام کرنا میرے لئے بہت مختلف نہیں ہے”. بس اچھے مواقع تلاش کرتی رہتی ہوں اگر ملتے رہیں تو شائقین کو مسلسل سکرین پر نظر آتی رہتی ہوں. انہوں نے کہا کہ اچھا کام کسی بھی آرٹسٹ کی پہچان ہوتا ہے.