آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایک آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کیخلاف خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا جس کے دوران 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا جبکہ ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران مارے جانے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
صادق سنجرانی سب سے آگے،بڑا گھر بھی مان گیا، سلیم صافی کا دعویٰ
سابق آئی جی کے پی کے بھائی کو اغوا کے بعد کیا گیا قتل
غیرقانونی کاموں پر جواب دینا پڑتا ہے. عطاءاللہ تارڑ
ایران اور امریکا کے درمیان منجمد فنڈز کی بحالی کا معاہدہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
جبکہ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ ہلاک دہشتگرد شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے جبکہ سکیورٹی فورسز اپنے ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔