ہری مرچ کے پکوڑے بنانے کی ترکیب
اجزاء ہری مرچوں میں بھرنے کے لئے مصالحہ:
بڑی ثابت سبز مرچ ایک پاؤ
امچور پاؤڈر ڈیڑھ کھانے کے چمچ
کٹا سوکھا دھنیا ڈیڑھ کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر پاؤ چائے کا چمچ
املی کا گودا آدھا کپ
سفید زیرہ 1 کھانے کا چمچ بھون کر کوٹ لیں
بریڈ کرمز آدھا کپ
بیٹر بنانے کے لئ اجزا:
بیسن پون کپ
بھنا کٹا زیرہ ایک چائے کا چمچ
بیکنگ سوڈا ایک چٹکی
لال مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
کُٹا سوکھا دھنیا آدھا چائے کا چمچ
سبز دھنیا ڈیڑھ کھانے کا چمچ
سوجی آدھا کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
تیل ایک کپ
ترکیب:
ثابت ہری مرچوں کو اچھی طرح دھوکر کسی برتن میں رکھ دیں مصالحے والے تمام ایک باؤل میں تمام اجزاء ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور یہ مکسچر مرچوں میں بھر دیں اب ایک باؤل میں بیٹر بنانے والے تمام اجزاء ڈال کر تھوڑا سا پانی شامل کر کے مکس کر کے بیٹر بنا لیں کڑاہی میں آئل ڈال کر گرم کریں پھر مصالحہ بھری مرچوں کو اس بیٹر میں ڈپ کر کے آئل میں ڈال کر فرائی کر لیں کرسپی اور گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال کر کیچپ اور چٹنی کے ساتھ سرو کریں