جنوبی افریقا کیخلاف محمد حارث کی جارحانہ اننگز پروریندر سہواگ بھی متعرف

0
89

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے خلاف پاکستانی بیٹر محمد حارث کی جارحانہ اننگز پر بھارت کے سابق کرکٹر وریندر سہواگ بھی سراہے بغیر نہ رہ سکے۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہواگ نے کہا کہ جس طرح سے محمد حارث نے بلے بازی کی اس کا مستقبل روشن ہے، آپ جنوبی افریقا کے خلاف آسٹریلیا کی وکٹ پر بھلے 28 رنز بنائیں لیکن وہ 60 رنز کے برابر ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بارش کے بعد دوبارہ میچ شروع کرنے پربنگلا دیشی کپتان نے ایمپائر…

وریندر سہواگ کا کہنا تھا کہ محمد حارث اگر آرام سے کھیلتےتو آؤٹ نہیں ہوتےمزید رنز بنالیتےلیکن جس انداز سے کھیلے وہ کمال ہے،اگر محمد حارث ایسے ہی کھیلتے رہےتو یہ کہیں اپنی کارکردگی سے بابر اور رضوان کو نیچے آنے پر مجبور نہ کردیں کہ میں اوپر آتا ہوں آپ نیچے آئیں۔

قبل ازیں معروف بھارتی صحافی اور کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے پاکستان کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کے ورلڈکپ میں شاندارآغاز پر تعریف میں ٹوئٹ کی اور لکھا تھا کہ حارث ورلڈکپ کو اپنے پی ایس ایل انداز میں کھیل رہے ہیں حارث آپ بہادری سے جیتے ہیں اور بہادری سے ہی مرتے ہیں، حارث پاکستان کی ایک اچھی سلیکشن ہے۔

پاکستان نےجنوبی افریقا کو33 رنزسےہرادیا،مگرسیمی فائنل سے ابھی بہت دور

جنوبی افریقہ کے خلاف فتح کے بعد ر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے محمد حارث نے کہا تھا کہ میں نیٹس میں کافی اچھا کھیل رہا تھا اور وہی اعتماد لے کر میچ میں گیا، کوشش کی ٹیم کے لیے جتنا اچھا کرسکوں، رضوان کی وکٹ جلدی گر گئی تھی کوشش کی، کوشش کی کہ پاور پلے کو استعمال کروں، کپتان نے کہا بہادری سے کھیلو، آپ میں قابلیت ہے، بولروں کے بارے میں نہ سوچو سامنے کون ہے، اپنی نیچرل گیم کھیلو، بال ٹو بال کھیلو جس میں کامیاب ہوا-

واضح رہے کہ محمد حارث نے جنوبی افریقا کے خلاف 11 گیندوں پر شاندار 3 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے جس کے بعد افریقا کے بولر اینرچ نورکیا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے تھے۔

Leave a reply