پاکستان نےجنوبی افریقا کو33 رنزسےہرادیا،مگرسیمی فائنل سے ابھی بہت دور

0
141

پرتھ:پاکستان نے اہم ترین میچ میں جنوبی افریقا کو 33 رنز سے ہرادیا۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لئے 186 کا ہدف دیا لیکن بارش کے باعث ہدف اور اوورز میں کمی کی گئی۔

شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان کو پہلے ہی اوور میں کوانٹن ڈی کوک کی وکٹ لے کر پہلی کامیابی دلائی۔

ریئلی روسو بھی شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے تو جنوبی افریقا کا اسکور 16 تھا۔اس موقع پر کپتان ٹیمبا باووما   اور ایڈن مارکرم   نے مزاحمت کی۔ دونوں نے 49 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

شاداب نے اپنے پہلے ہی اوور میں دونوں کو آؤٹ کرکے جنوبی افریقا سے میچ چھین لیا۔جنوبی افریقا نے 9 اوورز میں 69 رنز ہی بنائے تھے کہ بارش ہوگئی۔

بارش کا بعد نیا ہدف

بارش کے بعد جب میچ شروع ہوا تو جنوبی افریقا کو 24 گیندوں پر 59 رنز کا ہدف ملا۔ جسے جنوبی افریقا حاصل کرنے میں ناکام رہا اور 9 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز ہی بناسکی۔

اس طرح پاکستان نے جنوبی افریقا کو 33 رنز سے ہرادیا۔

پاکستان کی بیٹنگ

جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پہلے ہی اوور میں رضوان آؤٹ ہوگئے، انہوں نے صرف 4 رنز بنائے۔ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے محمد حارث نے طوفانی انداز اختیار کیا، انہوں نے 11 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ بابر اعظم کی صورت میں گری، انہوں نے 15 گیندوں پر صرف 6 رنز بنائے۔43 رنز پر شان مسعود بھی آؤٹ ہوگئے۔

محمد نواز اور افتخار احمد نے پاکستان کی بیٹنگ کو سہارا دینے کی ٹھانی، دونوں نے 52 رنز کی شراکت قائم کی اور اسکور کو 95 رنز پر لے گئے۔95 رنز کے مجموعی اسکور پر نواز رن آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 28 رنز کی باری کھیلی۔

شاداب اور افتخار نے بہترین انداز میں انداز میں جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ کی۔افتخار احمد نے 33 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔شاداب خان نے انتہائی برق رفرای سے بیٹنگ کی اور 20 رنز میں اپنی ففٹی مکمل کرلی

19ویں ا وور میں شاداب آؤٹ ہوئے تو پاکستان کا اسکور 177 ہوچکا تھا۔ دونوں نے 82 رنز کی پارٹنر قائم کی۔اگلی گیند پر محمد وسیم بھی آؤٹ ہوگئے۔20ویں اوور کی پہلی گیند پر افتخار چھکا مارنے کی کوشش میں آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 51 رنز بنائے۔پاکستان نے 20 اوور میں 8 وکٹوں پر 185 رنز بنائے۔

آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لئے کوارٹر فائنل کی حیثیت رکھتا ہے۔ کیونکہ جنوبی افریقا جیت کی صورت میں سیدھا سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا جب کہ پاکستان جیتا تو اس کی سیمی فائنل تک رسائی کے امکان آخری میچ تک برقرار رہیں گے۔

 

 

قومی پلیئنگ الیون

جنوبی افریقا کے خلاف اہم میچ میں فخر زمان کی جگہ وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو موقع دیا گیا۔ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، محمد نواز، شاداب خان، وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں ۔

صورت حال کیا ہے؟

جنوبی افریقا کے خلاف فتح کے بعد اب پاکستان اپنے گروپ میں پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔سپر 12 مرحلے میں بھارت 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور جنوبی افریقا 5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرےنمبر پر ہے۔جنوبی افریقا کو ہرانے کے بعد اب پاکستان کے 4 پوائنٹس ہوگئے۔

سیمی فائنل میں رسائی کے لئے پاکستان کو بنگلا دیش کے خلاف اپنا میچ بھی بھاری مارجن جیتنا ہوگا۔ اس کے علاوہ اب قوم کو جنوبی افریقا کے آخری میچ میں بارش کی دعائیں کرنا ہوں گی، اسی صورت میں پاکستان سیمی فائنل میں پہنچے گا۔

Leave a reply