ہرنائی کے پہاڑوں سے چھ لاشیں برآمد

0
130
harnai

بلوچستان کے علاقے ہرنائی کے پہاڑوں سے چھ لاشیں ملی ہیں، جو کہ ان افراد کی بتائی جا رہی ہیں جنہیں عید الاضحیٰ کے موقع پر دہشت گردوں نے اغوا کیا تھا۔

ہرنائی کے علاقہ زرغون غر میں لوئیزوار کے مقام پر چھ افراد کی لاشیں ملی ہے ، تمام لاشیں ایک ہی مقام سے ملی ہے جوکہ ایک چرواہے نے اپنی بکریوں کو چراتے ہوئے دیکھیں، تمام افراد کو بے دردی سے قتل کیا گیا ہے،ممکنہ طور پر یہ لاشیں ان افراد کی ہوسکتی ہے جنہیں کالعدم تنظیم بی ایل اے نے عید الاضحی کے موقع پر پکنک مناتے ہوئے شعبان سے اغوا کیا تھا جن میں سے بعد میں 3 افراد کو چھوڑ دیا گیا تھا جبکہ 7 افراد کو کالعدم تنظیم کی جانب سے قتل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا،سکیورٹی فورسز اور بی ڈی ایس کی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں، سکیورٹی فورسز کو اب تک 6 لاشیں ملی ہیں جبکہ مزید تحقیقات اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

مبینہ طور پر متاثرین کو بلوچستان میں مقیم پنجابی ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا، بی ایل اے نے ان پر ریاستی ایجنٹ ہونے کا الزام لگایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے والد 40 سال سے کوئٹہ کے توغی روڈ پر گھڑیوں کی دکان چلاتے تھے۔ سیکورٹی فورسز تحقیقات کر رہی ہیں۔ حکومت نے بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی کے لوئیز وار میں پہاڑوں سے چھ افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ افراد عید کے موقع پر شعبان کے علاقے سے بی ایل اے نے اغوا کیے تھے !ان معصوم شہریوں کا قتل نسل پرستی کی بنیاد پر صرف ظلم نہیں بلکہ سفاکی کی انتہا ہے۔ یہ تمام 6 افراد اپنے خاندانوں کے کفیل اور سہارا تھے، اور ان غریب خاندانوں کے سہارا بننے والے یہ افراد بی ایل اے جیسی دہشتگرد تنظیم کے مفاد کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔اس سفاکیت پر دہشتگردوں کے حامی، جیسے مہرنگ بلوچ خاموش کیوں ہے؟۔ بلوچستان کے ہر مسئلے پر پروپیگنڈہ کرنے والے کیا دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کے ہاتھوں ان معصوم شہریوں کے قتل کی مذمت کرے گے؟ کب تک دہشتگرد تنظیم بی ایل اے اور انکے سہولت کار معصوم شہریوں کو اغوا کر کہ انکو اسی طرح سے قتل کرتے رہے گے اور جب انکے خلاف ایکشن لیا جاہے تو اپنی خواتین کو اگے کر تے رہے گے ؟وقت آگیا ہے کہ ریاست پاکستان کو ان دہشتگردوں اور ان کے معاونین کے خلاف سخت کارروائی کرنی ہونگی

پاکستان میں پہلا "ماں کے دودھ کا ڈونر بینک”،علماء کرام نے کی مخالفت

بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار اونٹ کراچی منتقل،مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی

گورنر سندھ کا مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان

سانگھڑ، کھیت میں داخل ہونے پر وڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ

گائے کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیو وائرل،ملزم گرفتار،بکری اورکتے بھی بنے نشانہ

Leave a reply