ہارون رشید نے محبوبہ سے متعلق دلچسپ حقائق شئیر کردئیے

0
39

پاکستان میوزک انڈسٹری کے مقبول گلوکار ہارون رشید نے اپنے معروف گانے محبوبہ سے متعلق سوشل میڈیا پر دلچسپ باتیں شئیر کر دیں-

باغی ٹی وی : ہارون رشید نے 2003 میں ریلیز ہونے والے اپنے ا لبم ‘لگن’ کے سب سے مقبول گانے محبوبہ سے متعلق حال ہی میں سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ دلچسپ باتئں شئیر کیں-
https://www.instagram.com/p/CCyIkbBJW80/
گلوکار نے پوسٹ میں گانے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے سوال کیا کہ یہ گانا کس کس کو یاد ہے ؟

ہارون نے بتایا کہ انہیں آج بھی یاد ہے کہ انہیں مذکورہ گانا ریکارڈ کرنے میں کتنی مشکلات پیش آئی تھیں۔

گلوکار کے مطابق وہ محبوبہ گانے کی ویڈیو اہرام مصر میں ریکارڈ کرنا چاہتے تھے جس وجہ سے انہوں نے اس وقت قاہرہ میں ایک آن لائن پروڈکشن ہاؤس سے رابطہ کیا اور فورا ہی اپنا ٹکٹ بُک کروایا اور 3 دن کے لئے مصر چلے گئے۔

ہارون رشید نے بتایا کہ جب وہ مصر پہنچے تو انہیں پروڈکشن ہاؤس کے ارکان نے بتایا کہ اہرام مصر میں گانے کی شوٹنگ کرنا انہیں مہنگی پڑ سکتی ہے اور انہیں اس ضمن میں ہزاروں ڈالر خرچ کرنا ہوں گے اور مجھے کہا کہ پاکستان میں مصر جیسے جعلی سیٹ پر ویڈیو بنانی چاہیئے-

ہارون رشید نے بتایا کہ وہ پروڈکشن ہاؤس کے ارکان کی باتیں سن کر مایوس ہوگئے اور انہوں نے وطن واپسی کا پروگرام بنایا لیکن واپسی سے قبل پروڈکشن ہاؤس کی خاتون پروڈیوسر نے انہیں مذکورہ گانا سنانے کی فرمائش کی تو انہیں میرا گانا پسند آیا-

ہارون رشید نے بتایا کہ خاتون پروڈیوسر نے گانےکو شاندار قرار دیتے ہوئے اپنی ایک خاتون دوست سے رابطہ کیا جنہوں نے مصر کے بہت بڑے پروڈکشن ہاؤس کے مالک سے شادی کر رکھی تھی اور اس پروڈکشن ہاؤس نے معروف فلم لارنس آف عربیہ بھی بنا رکھی تھی۔گلوکار کے مطابق خاتون پروڈیوسر کی مدد سے وہ اہرام مصر میں گانے کی ویڈیو شوٹ کرنے کے اہل ہوئے

ہارون نے بتایا کہ وہ چند ہفتوں بعد ڈائریکٹر احسن رحیم اور آمنہ خان سمیت پاکستانی فلم عملے کے ساتھ واپس آئے انہوں نے بتایا کہ اس دوران ایسی بہت ساری چیزیں تھیں جو غلط ہوسکتی تھیں لیکن فنکاروں نے ساتھ دیا اور یہ میوزک ویڈیو دل سے پاکستان اور مہندی کے ساتھ میری سب سے بڑی کامیاب سولو ویڈیوز میں سے ایک بن گیا –

واضح رہے کہ ہارون رشید نے 1990 کے بعد گلوکاری کا آغاز کیا تھا اور ابتدامیں وہ آواز نامی بینڈ سے منسلک رہے اور بعد ازاں انہوں نے بینڈ سے علیحدگی اختیار کر کے انفرادی طور پر کیریئر کا آغاز کیا۔

ان کا پہلا میوزک البم ہارون کی آواز 2001 میں ریلیز ہوا جس کے بعد انہوں نے مزید 2 ایلبم ریلیز کئے علاوہ ازیں گلوکار نے درجنوں سنگل گانے ریلیز کئے۔

واضح رہے کہ گلوکار نے رواں برس گزشتہ ما ہ کے آخر میں 30 جون کو لاک ڈاؤن کے دوران اسلام آباد میں گھر میں ہی چھوٹی سی تقریب میں خاموشی سے شادی کر لی تھی شادی میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی-

سچی محبت ایک طاقتور اور خوبصورت جذبہ ہے ہارون رشید

گلوکار ہارون نے لاک ڈاؤن میں خاموشی سے شادی کر لی

Leave a reply