13 جولائی کو ہڑتال سے بھاگنے والے سند یافتہ غدار ہیں:نعیم میر

0
72
naeem-mir tajir

آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے کہا ہے کہ 13 جولائی کو ہڑتال سے بھاگنے والے سند یافتہ غدار ہیں .

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے حکومت کی جانب سے بے جا ٹیکسوں کی بھرمار کے خلاف پاکستان بھر میں 13 جولائی کی شٹر ڈاﺅن ہڑتال کے حوالے سے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا ، پریس کانفرنس میں ملک امانت، امجد چوہدری، وقار میاں، میاں خلیل عبیر، عمران بشیر، شیخ عمر حیات، سہیل محمود بٹ، شیخ عرفان اقبال، میاں طاہر سبحانی، ملک فاروق حفیظ، لالہ یاسر، آغا ذوالفقار، ذوالفقار بھٹی، سید عظمت شاہ، صدام خان، علی نصرت بٹ و دیگر شریک ہوئے۔ 

آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر تحریک پررات کے اندھیرے میں شب خون مارا گیا،شب خون مارنے والے کوئی اور نہیں تاجر ہی تھے،معاہدے میں واضح لکھا تھا کہ ہڑتال سے بھاگنے والے تاجر تاجروں کے غدار ہوں گے،ہڑتال سے بھاگنے والے سند یافتہ غدار ہیں،

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہڑتال اب ہماری نہیں ملک بھر کے اکتیس لاکھ تاجروں کی ملکیت ہے،کراچی سے خیبر تک کشمیر سے گوادر تک 13 جولائی کو ہڑتال ہوگی،یہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی ہڑتال ہوگی،تاجر غداروں کا احتساب خود تاجر برادری کرے گی،

انہوں نے کہا کہ قومی تاجر اتحاد، لاہور بزنس مین فرنٹ، آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن ، جیولرز ، کار ڈیلرز ایسویس ایشن اور دیگر تاجر تنظیموں نے بھی 13جولائی کی ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے، چیئرمین لاہور بزنس مین فرنٹ امجد چوہدری نے کہا کہ محمد علی میاں کے ٹولے کا وطیرہ ہمیشہ سے تاجروں کو بیچنا رہا ہے،یہ ٹولہ کبھی لاہور چیمبر آف کامرس میں تاجروں کو بیچتا ہے تو کبھی حکومت کے ساتھ مل کر تاجروں کا سودا کرتا ہے،

پریس کانفرنس میں تمام تاجر رہنماﺅں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شٹرڈاﺅن ہڑتال کو کامیاب ترین بنانے کا عزم کیا

Leave a reply