حسد اللہ کی تقسیم پر اعتراض، رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں مہمانوں کی گفتگو

حسد اللہ کی تقسیم پر اعتراض، رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں مہمانوں کی گفتگو

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے مہینہ میں سوشل میڈیا کی سب سے بڑی رمضان ٹرانسمیشن مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر رحمت ہی رحمت کے عنوان سے اٹھارہویں روزے کے افطار پروگرام میں سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے ہمراہ ثمینہ خالد گھرکی، نجم شیراز و دیگر نے شرکت کی،

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ حسد ایک بیماری ہے جس میں لوگ مبتلا ہیں، رشک کرنا جائز ہے کہ ااگر کسی کے پاس کوئی چیز ہے اور وہ اس پر حسد کرنے کی بجائے اس پر رشک کرے،حسد ایمان کو کھا جاتا ہے،حسد نیکیوں کو اسطرح کھا جاتا ہے جسطرح آگ لکڑیوں کو کھا جاتی ہے ،حسد سے بچنا چاہئے البتہ شک کرنا جائز ہے،

آج کی رمضان ٹرانسمیشن میں ثمینہ خالد گھرکی مہمان ہیں، گھرکی ہسپتال میں یہ لوگ جس طرح کام کر رہے ہیں قابل تحسین ہے،ڈاکٹر عماد یوسف نے بھی ہمیں جوائن کیا ہے، کرونا کے خلاف یہ فرنٹ لائن پر لڑ ہے ہیں

ڈاکٹر عماد یوسف نے کہا کہ پنجاب میں 6700 کیس سامنے آ چکے ہیں، ٹیسٹ ہو رہے ہیں اسطرح سے ٹیسٹ نہیں کیا جا رہے اور نہ ہی ڈاکٹروں کو حفاظتی سامان مہیا کیا جا رہا ہے، ماسک، کٹس نہیں دی گئی، ہم یہ نہیں کہتے کہ سب کچھ دیں لیکن کچھ لوگوں‌ کو تو سامان دیں جو فرنٹ لائن پر کھڑے ہیں

ڈاکٹر عماد یوسف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں کہ ماسک کی ضرورت نہیں آپ لوگ کام ہی نہیں کرتے، حالانکہ لوگ کام کر رہے ہوتے ہیں، دنیا بھر میں ڈاکٹر کام کر رہے ہیں، سٹاف انکے بچوں کی طرح ہے لیکن انہیں چیزیں نہیں دی جا رہیں

ڈاکٹر عماد یوسف کا کہنا تھا کہ یہ جو وائرس ہے اسکی سٹیج ہے، اسکی ویکسین کب آنی ہے کچھ پتہ نہیں، چین نے کنٹرول پر قابو پا لیا، یہاں بھی قابو پایا جا سکتا ہے، ویکسین آئے گی ضرور لیکن اس سے پہلے کرونا ختم ہو سکتا ہے،ہمیں نہیں پتہ کہ ویکسین کب آئے گی ،کرونا پر قابو پایا جا سکتا ہے لیکن اسکے لئے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہوں گی، لاک ڈاؤن میں سختی کرنی ہو گی،حکومت عوامی نمائندوں کے ذریعے علاقوں میں مینج کر سکتی ہے، 32 فیصد لوگ گھروں میں رہ سکتے ہیں تو اس سے مسئلہ حل ہو سکتا ہے،

اب مریض ایران، سعودی عرب سے نہیں بلکہ مقامی طور پر پھیل رہے ہیں، محلوں سے پھیل رہے ہیں، یہ کیسز بڑھیں گے کئی کیسز کا ہمیں پتہ ہی نہیں، 14لوگ ایک ہی گھر پر ہیں ان سے کتنے لوگ متاثر ہوئے یا ہوں گے وہ سامنے آئیں گے تو پتہ چلے گا

ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ یہ اللہ کی طرف سے ہوتا ہے کہ وہ کس سے کام لیتا ہے، دل میں خواہش تھی اور میرے سسر کی بھی خواہش تھی کہ خدمت کا کام کریں، اس علاقے میں جب انہوں نے سوچا تو کوئی سہولت نہیں تھی، ہماری فیملی کے لوگ اس پر بہت محنت کر رہے ہیں،ڈاکٹر عامر عزیز صاحب بھی موجود ہیں، جب ٹیم ہی ایسی ہو جو کام کرے تو پھر سب ایک سے بڑھ کر ایک ٹیم میں کام کرنے والا ہوتا ہے

مبشر لقمان نے کہا کہ یہ تو رشک کرنا چاہئے کہ شوکت خانم اچھا ہسپتال ہے گھرکی کو اس سے اچھا ہسپتال بنائیں گے ایسی سوچ تو ہوسکتی ہے جس پر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ سوچ ہونی تو ایسی ہی چاہئے تا کہ ہسپتال کے معاملات بہتر ہوں اور یہ ایک جذبہ ایسا ہے کہ جس میں سکون اور اطمینان ملتا ہے، اس میں ترقی کرنے والے لوگ فائدے اپنی ذات کے لئے نہیں دوسروں کے لئے دیکھتے ہیں.

اس دوران بحرین سے ایک کالر نے کال کی جس نے کرونا کے بارے میں بات کی، اٹلی، جرمنی، دبئی سے بھی دوران ٹرانسمیشن لائیو کالز آئیں،

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کرونا کی وجہ سے لوگوں کے کاروبار بند ہیں پھر بھی انکے جذبے بلند ہیں انکے جذبے دیکھیں، چند ایک فلاحی ادارے ایسے چل رہے ہیں جن کے بارے میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ انکی مدد کی جا سکتی ہے، رمضان کا مہینہ ہے، رمضان میں زکوۃ دینی ہے تو گھرکی ہسپتال کو دیں اور آپ چاہیں تو وہاں‌ جا کر اپنے خرچ کا بھی حساب لے سکتے ہیں.

لندن سے نجم شیراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ شوبز کو قریب سے دیکھ رہے ہیں، حسد وہی فیلنگ ہے جو انسان کی فطرت میں آ جاتی ہے، حسد مقصد سے فوکس اٹھا دیتا ہے،حسد اللہ کی تقسیم پر اعتراض ہے، یہ شکایت سے شروع ہوتا ہے اور پھر ہم اللہ کے سامنے دشمنی کی حد تک چلے جاتے ہیں، جب ہم بغض کو حسد بنا کر معاشرے میں شر پھیلا دیتے ہیں، حسد ناشکری کی ایک علامت ہے، ایمان کی نہایت درجہ کمزور ی کی علامت ہے، اگرمجھے اللہ کے رازق ہونے پر یقین ہے تو کسی کو زیادہ ملنے پر حسد نہیں کرنا چاہئے.

نجم شیرزا نے کالر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حسد سے بچنے کے دو حل ہیں ، کہ اللہ کے شکر گزار ہوں اور سجدے میں گر کر وہ اللہ سے فوری معافی مانگیں، ہم عام طور پر کہتے ہیں کہ حاسد کی نظر سے بچیں ،آس پاس دیکھنا چھوڑیں ،اللہ کی ذات پر فوکس کریں،اور اپنی زندگی کو دیکھیں،حاسد سے الجھنا نہیں ہے بلکہ ہر کوشش کرنی ہے کہ اس سے بچیں

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ قرآن میں سورتیں روحانی دفاع ہیں، نجم شیراز کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کون حاسد ہے ہمیں نہیں پتہ لیکن چھوٹی چھوٹی باتوں میں حسد ہوتا ہے، اسلئے تقویٰ کو شیلڈ بنانا ہے، میاں بیوی، بھائی بھائی میں بھی حسد ہو سکتا ہے.

نجم شیراز کا کہنا تھا کہ کمپی ٹیشن صحابہ کرام میں بھی ہوتا تھا لیکن وہ ہوتا تھا کہ ہم اللہ اور اسکے رسول کے راستے میں کتنا آگے نکلتے ہیں، حسد اور چیز ہے، رشک کرنا یہ صحیح ہے، لیکن حسد صحیح نہیں، حاسد بے اصول ہوتا ہے، مومن با اصول ہوتا ہے.،اگر میں بااصول ہوں تو مجھے ایپریشیٹ کرنا چاہئے لیکن شیطان کہتا ہے کہ میں اللہ سے کٹ جاؤں اور پکا دنیا دار بن جاؤں .

 

دیکھئے "رحمت ہی رحمت” رمضان ٹرانسمشن مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر براہ راست

مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر رمضان ٹرانسمیشن کیو موبائل کے تعاون سے پیش کی جارہی ہے، سحری و افطاری کے اوقات میں علماء کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات اس ٹرانسمیشن میں شرکت کررہی ہیں.

رحمت ہی رحمت،پاکستان کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ٹرانسمیشن کا بنیں حصہ اور پائیں انعامات

رمضان المبارک کے مبارک مہینے کی پر نور ساعتون میں "رحمت ہی رحمت” کا حصہ بننے کے لیے ابھی سے مبشر لقمان یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں اور گھنٹی کے نشان کو دبائیں تاکہ آپ کو برقت اور تازہ ترین معلومات اور اپ ڈیٹس ملتی رہیں.

رمضان ٹریننگ کا مہینہ، باقی 11 ماہ بھی رمضان کی طرح گزاریں، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن مین گفتگو

سود اللہ کے ساتھ جنگ،توکل کرنا سیکھیں، رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں حافظ کاظم رضا نقوی کی گفتگو

Comments are closed.