مجھے نہیں لگتا سنیتا کی شکل ماہرہ خان کے ساتھ ملتی ہے حسن احمد

ہم دونوں کی جوڑی کو بے بی باجی میں بہت پسند کیا گیا
hasan ahmad and sunita

شوبز کی معروف جوڑی حسن احمد اور سنیتا مارشل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے نقاد ہیں، ہم ایک دوسرے کی اداکاری کو دیکھ کر بتاتے ہیں کہ کونسا سین بہتر کیا جا سکتا تھا. ایک سوال کے جواب میں حسن احمد نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میری اہلیہ کی شکل ماہرہ خان کے ساتھ ملتی ہے. ان کی اپنی شخصیت ہے سنتیا کی اپنی شخصیت ہے. اس پر سنیتا مارشل نے کہا کہ صرف ماہرہ خان کو ہی نہیں مجھے بھی لگتا ہے کہ میری شکل ماہرہ خان کے ساتھ ملتی ہے.

بعض اوقات تو تصاویر ایسی ہوتی ہیں کہ پہچاننا مشکل ہوجاتا ہے کہ یہ تصویر میری ہے ماہرہ خان کی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ میری پرورش اس قسم کی ہے کہ میں کسی کے ساتھ نہ لڑتی ہوں ، نہ ہی کسی کو پلٹ کر اسکی بدتمیز کا جواب دیتی ہوں ، میں صبر کرتی ہوں اور لڑائی جھگڑے سے دور رہتی ہوں. حسن احمد اور سنتیا نے کہا کہ ”ہم دونوں کی جوڑی کو بے بی باجی میں بہت پسند کیا گیا ،” ہم دونوں ایک ساتھ پھر بہت جلد دکھائی دیں گے. اگر ہمیں ایک ساتھ زیادہ نہیں دیکھا گیا تو اسکا جواب تو ڈرامہ میکرز ہی دے سکتے ہیں.

عدنان صدیقی کی 4 سال کے بعد ڈراموں میں واپسی

وحید مراد کی اہلیہ سلمی مراد انتقال کر گئیں

زباب رانا نے بتا دیا وہ کیسے لڑکے سے شادی کریں گی ؟

Comments are closed.