حیسکول پٹرولیم کی جانب سے منی لانڈرنگ کا انکشاف

0
83

حیسکول پٹرولیم کی جانب سے منی لانڈرنگ کا انکشاف سامنے آیا ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے حیسکول کے خلاف کاروائی کی ہے

ایف آئی اے کے مطابق حیسکول پٹرولیم کمپنی کی جانب سے 54 ارب سے زیادہ کی منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ حیسکول میں منی لانڈرنگ اور مالیاتی دھوکہ دہی پر 30 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق منی لانڈرنگ اور مالی دھوکہ دہی کی تحقیقات کے دوران شواہد سامنے آنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں ایف آئی اے نے قومی بینک کے دو سابق صدر اور حاضر افسران کو نامزد کیا ہے، ایف آئی اے کی جانب سے ایک ملزم کی گرفتاری کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ملی بھگت سے قومی مالیاتی ادارے سے اربوں روپے قرضہ لیا اور رقم کو مالیاتی فراڈ کے ذریعے منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا

واضح رہے کہ گزشتہ برس ماہ اکتوبر میںسندھ ہائی کورٹ نے حیسکول پیٹرولیم کے اثاثے ضبط کرنے حکم جاری کیا تھا، حکم نامہ برطانوی عدالت سے حیسکول کے خلاف مینا انرجی دبئی کے حق میں جاری ہونے والی ڈگری پر عملدرآمد کے کیس میں جاری کیا گیا،برطانیہ کی ہائی کورٹ آف جسٹس، بزنس اینڈ پراپرٹی کورٹس نے 15 جون 2018 کو مینا انرجی کے حق میں حیسکول کے خلاف 95 لاکھ امریکی ڈالر کی ڈگری جاری کی تھی عدالت نے حیسکول کو حیسکومب لیبریکنٹس، واس ایل این جی اور حیسکول ٹرمینل لمیٹڈ میں اپنے شیرز ٹرانسفر کرنے سے روک دیا، عدالت نے حیسکول کو اپنے متعدد بینک اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ مینا انرجی دبئی نے ڈگری پر عملدرآمد کرانے کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ نے ڈگری پر عملدرآمد کے خلاف حیسکول کے وکیل کے اعتراضات مسترد کردیئے اور فیصلہ سنا دیا

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے ریمانڈ میں توسیع

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

باغی ٹی وی کی خبر پر بڑا ایکشن،سندھ ہائی کورٹ نے حیسکول پیٹرولیم کے اثاثے ضبط کرنے حکم جاری کر دیا

Leave a reply