پاکستانی ڈراموں کی رائٹر،ڈرامہ نگار حسینہ معین جلد خواتین میں بریسٹ کینسر کی آگاہی پر ایک ویب سیریز بنائیں گی۔
باغی ٹی وی :80 سالہ حسینہ معین پاکستانی اسٹریمنگ پلیٹ فارم رنسٹرا کے لیے بریسٹ کینسر کی آگاہی پر ویب سیریز بنائیں گی جس کا اعلان حسینہ معن نے اپنی ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا-
Moin Joins RINSTRA Board of Advisors. October 1st 2020-Haseena Moin to write a special web-series on breast cancer awareness for the RINSTRA platform.
#irinstra #ourstoryourway #risingstars #rinstra #showbiz #pakistanicelebrities pic.twitter.com/CKOQIPzSwP
— RINSTRA (@iRINSTRA) October 1, 2020
رنسٹرا کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری مختصر ویڈیو میں حسینہ معین نے بتایا کہ انہوں نے اسٹریمنگ پلیٹ فارم کو جوائن ہی بریسٹ کینسر سے متعلق ایک ڈرامہ لکھنے کے لیے کیا ہے۔
حسینہ معین نے ویڈیو میں بتایا کہ انہوں نے رنسٹرا کے لیے بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کا ایک ڈرامہ لکھا ہے جس میں پیغام دیا گیا ہے کہ اگر خواتین مضبوط ہوں گی تو انہیں کینسر کچھ نہیں کر سکے گا بلکہ وہ کینسر کو شکست دے سکیں گی۔
رنسٹرا نے بتایا کہ ڈرامہ ساز حسینہ معین اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے ایڈوائزری بورڈ کا حصہ بن چکی ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ ویب پلیٹ فارم کو مواد سے متعلق تجاویز بھی پیش کریں گی۔
اگرچہ رنسٹرا نے سوشل میڈیا پوسٹ میں تصدیق کی کہ حسینہ معین ان کے لیے بریسٹ کینسر سے متعلق ویب سیریز بنائیں گی تاہم پلیٹ فارم نے یہ وضاحت نہیں کی کہ ڈرامہ نگار کب تک ان کے لیے ویب سیریز تیار کریں گی۔
یاد رہے کہ رنسٹرا اور حسینہ معین کی جانب سے بریسٹ کینسر سے متعلق ویب سیریز بنائے جانے کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کے لیے پنکٹوبر کا مہینہ منایا جا رہا ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال اکتوبر کے مہینے میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کے لیے مہینہ منایا جاتا ہے اور اس مناسبت کے حوالے سے پاکستان کی معروف عمارتوں کو بھی گلابی رنگ میں رنگ دیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں حسینہ معین خود بھی بریسٹ کینسر کا شکار رہی چکی ہیں اور انہوں نے بڑی بہادری سے مہلک بیماری کو شکست دی۔