تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی ہے اور سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا جس کا باقاعدہ اعلان وہ کل کریں گے۔ جبکہ صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان نے وفد کے ہمراہ سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) ہاشم ڈوگر سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان اور سابق صوبائی وزیر کرنل ہاشم ڈوگر کی ملاقات
سابق وزیر کرنل ہاشم ڈوگر کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ،کل با قاعدہ اعلان کرینگے
نعمان لنگڑیال، عون چوہدری، چوہدری اخلاق حسین بھی پارٹی صدر عبدالعلیم خان کے ہمراہ تھے pic.twitter.com/8fQRJpx7jf— Istehkam-E-Pakistan Party (@istehkamPK) August 14, 2023
جبکہ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر آئی پی پی علیم احمد خان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اہم شخصیات کی شمولیت خوش آئند ہے اور ملکی معاملات اہم مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں جبکہ ہم ملکی مسائل کا عملی حل دیں گے اور ملک کو ان تمام مسائل سے نکالیں گے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے،چودھری شافع حسین
سیما حیدر نے بھارتی ترنگا لہرا کر بھارت زندہ باد کا نعرہ لگا دیا
گھبرانے کی ضرورت نہیں منزل قریب ہے، راجہ پرویز اشرف
ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے تباہ، املاک کو آگ لگا دی گئی
76 واں یوم آزادی:14 صحافیوں کو سرکاری اعزازات سے نوازے جانے کاامکان
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم احمد خان نے مزید کہا کہ جان بوجھ کر ملک کے پانچ سال ضائع کیے گئے ہیں، ہمیں اس تاخیر کا ازالہ کرنا ہوگا اور عام آدمی کو صرف اپنے مسائل سے غرض ہے جبکہ نوجوان طبقے کو امید دلانا اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آنے والے نئے لوگوں کو اپنی پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ اپنے ملک کے مسائل کیلئے ہرقسم کی کوشش کرتے ہیں.