منافرت کی بجائے محبتوں کو فروغ دینا ہو گا،صدر مملکت

وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کے لئے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا
0
51
arif alvi

اسلام آباد: کنونشن سنٹر میں یوم آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، صدر مملکت عارف علوی نے قومی پرچم لہرایا،تقریب سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں پاکستان کیلئے قربانیاں 1857 کی جنگ آزادی سے شروع ہوئیں پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف ایک لاکھ جانوں کی قربانی دی آج بھی میرے فوجی ،سویلین ،میری قوم مسلسل شہادت دے رہے ہیں آزادی اور جمہوریت کیلئے یہ قربانیاں دی گئیں ،قانون و آئین کی بالا دستی کیلئے قربانیاں دی گئیں ،ابھی وقت نہیں گیا، پاکستان کیلئے راستے کھلے ہیں منافرت پھیلانے کے بجائے محبتوں کو فروغ دینا ہو گا، محبت کو فروغ دینے کے لیے اسلام واحد راستہ ہے

ہم آہنگی اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا،گورنر خیبرپختونخوا
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے 76ویں یوم آزادی پاکستان پر خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان کلمہ توحید، بے مثال جدوجہد لازوال قربانیوں کے نتیجہ میں دنیا کے نقشہ میں شامل ہوا، آزادی اللہ تعالٰی کی بہت بڑی نعمت ہے اور ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئیے،ہمیں ذاتی، گروہی اور تفرقہ بازی سے بالاتر ہوکر یکسوئی، ہم آہنگی اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا۔مملکت خداداد پاکستان ہمارے اکابرین کی جدوجہد وقربانیوں کانتیجہ ہے، کسی بھی قوم کیلئے اندرونی خلفشار، باہمی تقسیم اور انتشار سے بڑھ کر کوئی چیز خطرناک نہیں ہوسکتی،ہم نے اپنے آنیوالی نسلوں کو خوشحال، پائیدار، پرامن اور مستحکم پاکستان دینا ہے،آج ہمارے ملک کی سلامتی، خودمختاری مضبوط ہے جس کو ہم نے اپنی ملک کی سرحدوں کے محافظوں کے ساتھ ملکر مضبوط سے مضبوط تربناناہے۔میں اس موقع پر افواج پاکستان اوردیگرسیکیورٹی اداروں کے جوانوں کوبھی خراج تحسین پیش کرتاہوں،مملکت خدادادکی نظریاتی اور جغرافیائی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے، ملک کو اس وقت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جس کا بحیثیت قوم ہمیں متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہے،

خیبر پختونخوا،جشن آزادی کی مرکزی تقریب سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوئی،نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی،چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوھدری، انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان گنڈا پور، دیگر سرکاری حکام، طلبہ اور سول سوسائٹی اراکین نے تقریب میں شرکت کی، وزیراعلی نے پرچم کشائی کرکے تقریب کا آغاز کیا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم کو سلامی دی۔ وزیر اعلی نے جشن آزادی کی تقریب کے سلسلے میں پودا بھی لگایا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا۔ یوم آزادی کے موقع پر سول سیکرٹریٹ کو برقی قمقموں اور قومی پرچموں سے سجایا گیا تھا۔

ملک جس ٹریک پر ہے اس کے اثرات جلد نظر آئیں گے،محسن نقوی
نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے حضوری باغ میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو جشن آزادی مبارک ہو، آپ سب نے اس پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے، آپ سب کو کبھی مایوس نہیں ہونا،قائد اعظم نے بھی اپنی تقریر می یہی کہا ہے، اس ملک کا مستقبل بہت روشن ہے،ملک جس ٹریک پر ہے اس کے اثرات جلد نظر آئیں گے،ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنا ہے تو ایک ایمانداری سے کام کریں دوسرا، اپنی نوکری کا وقت پورا کریں، حکومتیں کام کرتی ہیں کرتی رہیں گی، ڈاکٹرز اپنا پوار وقت دیں تو ہیلتھ سیکٹر میں بہتری آ سکتی ہے، اساتذہ کرام بھی ایمانداری سے وقت دیں تو ملک ترقی کرے گا،

محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

کوئی پگڑی والا ہے یا داڑھی والا، محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت سب کے ایمان کا حصہ ہے،علامہ طاہر اشرفی

پاکستان میں او آئی سی کانفرنس،چودھری شجاعت نے بھی بڑی بات کہہ دی

تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع

مندر جلائے جانے کے واقعے میں فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو ملی سزا

یوم آزادی پر واپڈا ہاؤس لاہور میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی،ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر چوہدری نے واپڈا آڈیٹوریم میں پرچم کشائی کی۔ممبر واٹر جاوید اختر لطیف ، ممبر پاور جمیل اختر، سینئر آفیسرز اور ملازمین تقریب میں شریک تھے۔پرچم کشائی کی تقریب میں واپڈا سکولز کے طلباء و طالبات نے ملی نغمے پیش کئے۔یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی طور پر تیار کیا گیا قومی پرچم بھی واپڈا ہاؤس پر آویزاں کیا گیا ہے۔خصوصی طور پر تیار کئے گئے قومی پرچم کی لمبائی 100 فٹ اور چوڑائی 40 فٹ ہے

ہر پاکستانی اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے،علیم خان
76ویں یوم آزادی پر صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ دنیا کے نقشے پر پہلی اسلامی ریاست کا قیام انمول تحفہ تھا،ہے اور انشاء اللہ رہے گا ہم بدقسمتی سے قائد اور اقبال کے فرمودات کے مطابق آگے نہیں بڑھ سکے آج کے دن ہم سب کو نیک نیتی کے ساتھ وطن عزیز کی خدمت کا عہد کرنا چاہیے دشمن کے عزائم خاک میں ملانے اور ہر حال میں پاکستان کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا مادر وطن کی حفاظت کے لیے ہر پاکستانی اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ہمارا نوجوان طبقہ صلاحیتوں سے مالا مال، ذرا نم ہو تو یہ مٹی زرخیز ہے مواقع بڑھانے کی ضرورت ، ہمارا قیمتی ٹیلنٹ بیرون ملک منتقل نہیں ہونا چاہیے ہمیں وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کے لئے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا

ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کا عہد کریں،شیری رحمان
پیپلز پارٹی کی رہنما، سابق وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ جشن آزادی پاکستان کے پرمسرت موقع پر تمام اہل وطن کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ وطن عزیز پاکستان کا قیام ہمارے قائدین اور رہنماؤں کی برسوں کی لگن اور کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ہمارے آباؤ اجداد نے جمہوری، خودمختار اور ترقی پسند ملک کی بنیاد رکھی تھی۔ آج کا دن پاکستان کیلئے دوگنی خوشی کا باعث ہے، کیوں کہ 50 سال پہلے آج کے دن آئین پاکستان کی متفقہ منظوری کے بعد توثیق دی گئی تھی۔ آج میں اپنے دو عظیم قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہماری قوم کی تاریخ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح جنہوں نے ہمیں پاکستان دیا، اور شہید ذوالفقار علی بھٹو جنہوں نے جناح کے پاکستان کو 1973 کے آئین دیا۔ 73 کے آئین میں قائداعظم کے نظریہ کے مطابق جمہوری طرز حکمرانی، بنیادی حقوق اور سماجی انصاف کے لیے ایک جامع فریم ورک فراہم کیا گیا۔ قائداعظم محمد علی جناح اور شہید ذوالفقار علی بھٹو تمام نسلوں کیلئے قربانی، عزم اور قیادت کی عظیم مثالیں ہیں۔ آج جناح اور بھٹو کے پاکستان کو درپیش پیچیدہ مسائل بشمول اقتصادی ترقی، سماجی مساوات اور سیاسی استحکام کے اجتماعی حل کی ضرورت ہے۔ آئیے ایک قوم بن کر ان چیلنجز سے نمٹنے اور ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کا عہد کریں، اور اتحاد اور حب الوطنی کا جذبے کو ہمشیہ قائم رکھیں۔ پاکستان زندہ آباد۔

شہر قائد کراچی میں اسپیشل سیکورٹی یونٹ نے جشن آزادی کے موقع پر فلیگ مارچ کیا، ایس ایس یو کمانڈروز کے قافلے نے شہر کے مختلف علاقوں میں گشت کیا، اس موقع پر ڈی آئی جی مقصود میمن کا کہنا ہے کہ فلیگ مارچ کا مقصد جشن آزدای کے موقع پر شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانا ہے ،ایس ایس یو نے جشن آزادی کی مناسبت سے بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا ،ایس ایس یو کے سو اہکاروں اور افسران نے تھیلیسمیا کے مریض بچوں کو خون کے عطیات دیئے ہین ،اسپیشل سیکورٹی یونٹ جشن آزادی کے دن کو جوش و جزبے سے منا رہا ہے ،آج ایس ایس یو میں نشانہ بازی کا مقابلہ اور دیگر پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا ،

پاکستان ریلویز میں بھی ملک بھر کی طرح 76 ویں جشنِ آزادی کی تقریبات کا خصوصی اہتمام کیا گیا،جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ہیڈکوارٹرز کے احاطے میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی۔چیف ایگزیکٹو آفیسرپاکستان ریلویز شاہد عزیز نے پرچم کشائی کی۔ تقریب میں پرنسپل و ڈپٹی پرنسپل افسران شریک تھے، حاضرین نے تقریب میں صدر مملکت کا لائیو خطاب سنا ،سی ای او ریلویز شاہد عزیز نے ہیڈکوارٹرز کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔ محکمہ ریلوے کی ترقی و خوشحالی اور ملکی سلامتی کے لیے دُعا بھی کی گئی۔

پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی میں 76 ویں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب و ریلی کا اہتمام کیا گیا،تقریب کا آغاز وطن عزیز کے لیے خصوصی دعا اور آزادی کا کیک کاٹنے سے کیا گیا ، چیف ایگزیکٹو آفیسر فائق احمد نے انفورسمنٹ ونگ کے ٹرانسپورٹ انسپکٹرز کے ساتھ ملکر آزادی مارچ بھی کیا ،سی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی فائق احمد نے جشن آزادی کے موقع پر کہا کہ پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں پاکستان اللہ تعالی کی لازوال نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت ہے۔ آج کے دن عہد کریں کہ اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ایک محفوظ پاکستان بنائیں گے۔ پاکستان کو ہمارے آباؤ اجداد نے بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا ۔ پاکستان کی تشکیلِ نو کی جدوجہد میں ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی ہیڈ کوارٹر میں آزادی کا کیک کاٹا ،چیف ایگزیکٹو آفیسر نے انفورسمنٹ انسپکٹرز کے ساتھ ملکر آزادی مارچ بھی کیا۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھی یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے،آج لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کشمیری یوم آزادی پاکستان جوش و خروش سے منا رہے ہیں وادی میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہے،کپواڑہ، سرینگر، بارہ مولا اور راجوڑی سمیت کئی اضلاع میں موقع کی مناسبت سے تقریبات منعقد کی گئیں،کشمیریوں نے گھروں کی چھتوں پر سبز ہلالی پرچم لہرا کر جذبات کی عکاسی کی ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر 19 جولائی 1947 کی قرارداد الحاق پاکستان کی رو سے پاکستان کا حصہ تھا، ہے اور رہے گا، مودی سرکار تحریک آزادی کو دبانے کے لیے بدترین ریاستی جبر اور ظلم کا سہارا لے رہی ہے،

آزاد کشمیر میں بھی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ریلیوں، سیمینارز اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا، شرکاء نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور ناجائز انضمام کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا، مقبوضہ کشمیر ذرائع ابلاغ، انٹرنیٹ اور مواصلات کی بندش میں گزشتہ چار سالوں سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے

پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر قذافی سٹیڈیم لاہور میں پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی۔ تقریب میں پاکستان مینز کرکٹرز، سرفراز نواز سمیت سابق انٹرنیشنل کرکٹرز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے افسران اور عملے کے ہمراہ شرکت کی۔چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی جناب ذکاء اشرف نے پرچم کشائی کی۔ انہوں نے اس موقع پر ایک پودا بھی لگایا اور کیک کاٹا۔ ذکا اشرف نے اس موقع پر پی سی بی کے کھلاڑیوں اور عہدیداروں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی۔

پاکستان کی 24 کروڑ عوام اپنے ملک کے خلاف ہر سازش کو ناکام و نامراد کر دے گی، فیاض الحسن چوہان
مرکزی ترجمان استحکامِ پاکستان پارٹی اور سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے یومِ آزادی پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی 24 کروڑ عوام کو چھہترواں یومِ آزادی مبارک ہو ۔ پاکستان قائد اعظم کی لازوال قیادت اور ہمارے آباؤاجداد کی بے مثال قربانیوں کا نتیجہ ہے ۔ پاکستان کی بنیادوں میں لاکھوں مسلمانوں کا خون شامل ہے ۔پاکستان کے دشمنوں نے روزِ اول سے پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا ۔ملک دشمن طاقتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں پاکستان کی 24 کروڑ عوام اپنے ملک کے خلاف ہر سازش کو ناکام و نامراد کر دے گی ۔ عوام لسانیت، صوبائیت اور ہر قسم کی سیاسی عصبیت کو بالائے طاق رکھ کر دھرتی ماں کے ساتھ وفا کرے گی

آر پی او فیصل آباڈاکٹرمحمدعابد خان نے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پرکمشنرآفس فیصل آبادمنعقد ہونے والی پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں کمشنر فیصل آبادسلوت سعید سی پی او فیصل آباد عثمان اکرم گوندل،ڈی سی فیصل آبادعلی عنان قمر، اے سی صدر کامران صغیر،اے سی سٹی محمد زبیر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کواٹر کاشف رضا اعوان، سی ٹی اومقصود احمد لون اور معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ 8بجے کر 58منٹ پر سائرن بجایا گیا اور 9/-بجے قومی ترانہ اورپر چم کشائی ہو ئی۔بعد از پرچم کشائی پولیس، 1122، سول ڈیفنس، فائر بریگیڈ اور اسکاوٹس کے چاک و چوبند دستوں نے سلامی دی۔سلامی کی تقریب کے بعد یوم آزادی کے حوالے سے کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا مانگی گی۔

اس موقع پر آرپی او فیصل آباد اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کا قیام برصغیرکے مسلمانوں کی لازوال قربانیوں اور انتھک جدوجہد کا ثمر ہے۔ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے اور اس کی ترقی اور استحکام کیلئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ مزید انہوں نے اظہار خیال کر تے ہو ئے کہاجو ملک ہم نے حاصل کیا اس میں بزرگوں خواتین کی قربانیاں شامل ہے 14اگست 1947؁ء کو جب یہ ملک آزاد ہواتو تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت عمل میں آئی اس میں ہمارے پاکستان کے باسیوں نے اپنے خون اور جان و مال کا نظرانہ پیش کیا جس ملک کی بنیاد میں اتنی لازول قربانیاں ہوں اس ملک کی بنیاد مظبوط سے مظبوط ہو نی چاہیے لیکن المیہ ہے کہ ہم نے اس ملک کو اسطرح مظبوط نہیں بنایا جس طرح اس کا حق تھا قائداعظم نے فرمایا تھا کام کام بس کام ہم ذکر تو کر تے ہیں کام کام بس کام لیکن خود اس پرعمل نہیں کر تے جس دن ہم نے ٹھان لی کہ ہم خود اپنے گریبان میں جھانکے گے اور یہ دیکھیں گے کہ ہم اس ملک کی ترقی اور فلاح بہبود کے لیے کیا کوشش کر رہے ہیں اور کیاحصہ ڈال رہے ہیں آپ یقین جانے کہ اس دن سے یہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔میں ریجن فیصل آباد پولیس کا سربراہ ہو نے کے ناطے ایک دفعہ پھر پنجاب پولیس کی طرف سے تما م اہل وطن کو یوم آزادی مبارک کہتا ہوں۔

گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی فیصل اباد میں ڈائریکٹریٹ آف سٹوڈنٹ افیئرز کے زیر اہتمام یوم آزادی کے سلسلہ میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی ، وائس چانسلر جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی نے سبز ہلالی پرچم لہرایا اور جشن ازادی کی خوشی میں کیک کاٹا ۔ اس موقع پر یونیورسٹی کی طالبات نے ملی نغمے بھی پیش کئے ۔ یونیورسٹی کے سیکیورٹی سٹاف نے خصوصی مارچ پاسٹ پیش کیا۔ وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم خود سے وعدہ کر کے اٹھیں گے کہ ہم محنت اور ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے اور اس ادارے کی بہتری اور ترقی کے لیے تن دہی سے کام کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بہت بڑی قربانی دے کے معرض وجود میں آیا ۔ ہمارے کشمیری بھائی آج تک آزادی کے لیئے اپنی جان و مال کی قربانیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ہم اپنے آپ کو خوش قسمت تصور کریں کہ ہم آج آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ ہم دعا گو ہیں کہ کشمیر فلسطین اور دیگر تمام ممالک جو کہ اس وقت آزاد نہیں ہیں اللہ تعالی ان کو بھی جلد از جلد آزادی نصیب فرمائے۔ پروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی نے اپنی تقریر کا اختتام ملک کی ترقی کے لیے دعا پر کیا۔

دیرپا اور عوام دوست پالیسیوں کے ذریعے ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالیں گے،جہانگیر ترین
استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین نے یوم آزادی پر کہا ہے کہ 76ویں یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر اپنے ہم وطنوں کی خوشی میں برابر کا شریک ہوں، تحریک آزادی کے ان گنت جانثاروں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،یوم آزادی پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کرتے ہیں ،لاکھوں قربانیوں کے بعد پاکستان حاصل کیا گیا,ہم نے پاکستان کو سیاسی اور اقتصادی لحاظ سے مستحکم اور مضبوط پاکستان بنانا ہے،تجدید عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کے لیے دن رات محنت کرینگے، دیرپا اور عوام دوست پالیسیوں کے ذریعے ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالیں گے، قیام امن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،

گھبرانے کی ضرورت نہیں منزل قریب ہے، راجہ پرویز اشرف
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی،تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آئین کا تقاضا ہے 90 دن میں انتخابات ہوں مردم شماری بھی آئین کا ایک تقاضہ ہے پاکستان ملک کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں اور ان چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے یکجہتی کی ضرورت ہے نگران وزیراعظم ایک باصلاحیت شخص ہیں چھوٹے صوبے سے یہ انتخاب خوش آئند ہے امید ہے نگران وزیراعظم تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں اور غیر جانبدارانہ انتخاب کا عمل آئین کے مطابق جلد مکمل کریں گے پاکستانی قوم بہت صبر اور بہادری والی قوم ہے، انشاءاللہ پاکستان جلد چیلنجز سے باہر ائے گا گھبرانے کی ضرورت نہیں منزل قریب ہے

پاکستان کے مدارس صوبائی و ضلعی دفاتر اور تعلیمی اداروں پر قومی پرچم کشائی
مرکزی علماء کونسل پاکستان کی اپیل پر پاکستان کے مدارس صوبائی و ضلعی دفاتر اور تعلیمی اداروں پر قومی پرچم کشائی کی گئی فیصل آباد قاسمیہ کالج آف کامرس اینڈ سائنسز میں چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہدمحمود قاسمی نے علماء و مشائخ و سماجی شخصیات کے ہمراہ قومی پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر مولانا حفیظ الرحمن میاں طیب ایڈووکیٹ حافظ مقبول احمد مولانا یوسف فاروقی مولانا محمد اعظم فاروق مفتی محمدسلیم نواز مولانا منظور احمد مولانا محمدسلیمان مولانا محمدنعیم طلحہ مولانا ثاقب عزیز مولانا عمر فاروق مولانا ساجد نعیم قاری اسماعیل رحیمی محمدارشد قاسمی حاجی محمداقبال قاری مشتاق احمد عامر مقبول مولانا محمدیوسف قاسمی مولانا ارباز حاجی محمد جاویداور کثیر تعداد میں علماء و مشائخ نے شرکت کی۔ چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہدمحمود قاسمی نے کہا کہ وطن عزیز کو مستحکم بنانے کیلئے علماء کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے پاکستان اسلام کی بنیاد پر قائم ہوا ہمیں استحکام پاکستان کیلئے بھر پور محنت کا عزم کرنا ہو گا اور ہمیں مذہبی ہم آہنگی ملی وحدت کو فروغ دے کر پر امن معاشرہ بنانا ہے قیام پاکستان اور تعمیر پاکستان میں علماء کرام کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا چیئرمین مرکزی علماء کونسل نے بانیان پاکستان اور ان بزرگوں کو خراج تحسین پیش کیا جن کی محنتوں اور قربانیوں کے نتیجے میں وطن عزیز پاکستان کا قیام عمل میں آیا یوم آزادی کے موقع پر ہم یہ عزم کرتے ہیں کہ پاکستان کی سلامتی عزت و توقیر پر آنچ نہیں آنے دیں گے اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی قومی یکجہتی اور شہدائے پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی گئی

Leave a reply