حسان نیازی اور عظمیٰ خان دیگر کے ہمراہ دبئی پہنچ گئے

0
33

لاہور :حسان نیازی اور عظمیٰ خان دیگر کے ہمراہ دبئی پہنچ گئے ،باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کا مشہورعظمیٰ‌خان تشدد کیس لمحہ بہ لمحہ ڈرامائی صورت حال اختیار کرتے جارہا ہے ، کہیں پاکستان میں ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف گرفتاری کے مطالبے کرنے والے مختلف انداز سے اپنے پیغام شیئر کررہےتھے تو اب پتا چلا کہ مدعی ہی پاکستان چھوڑگئے ہیں‌

ذرائع کے مطابق پہلے یہ شور شرابہ تھا کہ ملک ریاض کی بیٹیاں پاکستان چھوڑ گئی ہیں‌لیکن اس بات کی تصدیق تو فی الحال نہیں ہوسکی مگرجوملک ریاض کی بیٹیوں‌کی بیرون ملک فرار پرشورمچارہے تھے وہ خود پاکستان چھوڑ کر دوبئی پہنچ چکے ہیں‌

 

 

https://www.youtube.com/watch?v=KXtPY8SwM1E

باغی ٹی وی کے مطابق عظمیٰ خان کے وکیل اورمعروف صحافی اورن لیگ کے جیالے کے طورپرمعروف حفیظ اللہ نیازی کے صاحبزادے حسان نیازی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں‌وہ کہتے ہیں‌کہ وہ اورعظمیٰ خان اوردیگر ساتھی پاکستان چھوڑ چکے ہیں اوروہ اس وقت دوبئی میں‌ ہیں

حسان نیازی نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ وہ تو دوبئی پہنچ چکے ، مگرملک ریاض ابھی بھی پاکستان میں ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بارے میں مختلف قسم کا پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے ، لیکن یہ کیوں نہیں مطالبہ کیا جارہا کہ ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد ان کو کٹہرے میں کیوں نہیں لایا جاتا

Leave a reply