ہاتھ میں جھنڈیاں . خود کو کہہ رہا ریلوے ملازم لیکن کر رہا تھا کونسا گھناؤنا کام؟

ہاتھ میں جھنڈیاں . خود کو کہہ رہا ریلوے ملازم لیکن کر رہا تھا کونسا گھناؤنا کام؟

پاکستان ریلوے پولیس لاہور ڈویژن نے موثر کارروائی کرتے ہوئے ریلوے ٹریک سے ریلوے میٹریل چوری کرنے والا گروہ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

ملزم مسمی محمد اعجاز ولد دوست محمد ریلوے اسٹیشن ڈھونکل کے قریب ریلوے ٹریک سے رینچ کی مدد سے ریلوے لائنوں کو مضبوط کرنے والے نٹ بولٹ، کلمپ و دیگر آہنی ریلوے میٹریل اتار کر بیگ میں ڈال رہا تھا۔ ملزم نے اپنے پاس محکمہ ریلوے کی دو عدد جھنڈیاں برنگ سرخ و سبز رکھی ہوئی تھی اور خود کو محکمہ ریلوے کا ملازم ظاہر کر ہاتھا۔ ڈیوٹی پر مامور ریلوے پولیس اے ایس آئی فاروق احمد اور کانسٹیبل مختارا احمد نے ملزم مذکورہ کی مشکوک جانتے ہوئے تلاشی لی جس پر ملزم کے قبضے سے قیمتی آہنی ریلوے میٹریل برآمد ہوا۔

مزید ملزم خود کو ریلوے ملازم ثابت نہ کر سکا جس پر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے دوران تفتیش چوری شدہ ریلوے میٹریل خریدنے والے دو کباڑیوں کے بارے انکشاف کیا۔ ایس ایچ او تھانہ ریلوے پولیس وزیر آباد رحمت علی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی نشاندہی پر کباڑیے محمد عقیل اور عمیر کو گرفتار کر لیا۔ دونوں کباڑیوں کی دکان سے چوری شدہ ریلوے میٹریل بڑی مقدارمیں برآمد ہوا جس کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے۔ تینوں ملزمان کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس وزیر آباد میں مقدمات کااندراج کر لیا گیا ہے۔

ایس پی ریلوے پولیس لاہور ڈویژن ملک محمد عتیق نے موثر اور برقت کارروائی کرنے پر ایس ایچ او تھانہ ریلوے پولیس وزیرآباد اور انکی ٹیم کو سراہا ہے اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا ہے۔ اس موقع پر ایس پی ریلوے لاہور کا کہنا تھا کہ ریلوے کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور خصوصی طور پر ریلوے میٹریل چوروں کے خلاف بھر پور کارروایاں کی جا رہی ہیں۔

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

Comments are closed.