ہاتھوں کی حفاظت کے آسان طریقے

0
74

چہرے کے ساتھ ہاتھ بھی اچھی خاصی توجہ چاہتے ہیں عام طور پر خواتین ہاتھوں کی صحت پر توجہ نہیں دیتیں ہاتھ نرم و نازک اور خوبصورت تب ہی اچھے لگتے ہیں جب ان کی حفاظت کی جائے

صابن یا ڈیٹرجنٹ کا زیادہ استعمال بھی ہاتھوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے ہاتھ دھونے یا کام کرنے کے بعد کوئی اچھا سا موئسچرائزر ہاتھ پر لگانے سے صابن کے مضر اثرات دور ہو جاتے ہیں رات کو سونے سے کچھ دیر پہلے کسی اچھی سی کریم سے ہاتھوں کا مساج کرنے سے ہاتھوں کی جلد نرم و ملائم ہو جاتی ہے

رات کو سونے سے پہلے عرق گلاب اور گلیسرین کا مساج بھی ہاتھوں کو نرم و ملائم رکھتا ہے سخت اور کھردرے ہاتھوں کے لئے پٹرولیم جیلی میں کاربالک ایسڈ ملا کر مساج کریں ایک عدد انڈے کی سفیدی میں گلیسرین شہد اور جوار کا آٹا ملا کر پیسٹ بنا کر ہاتھوں پر ملنے سے ہاتھ نرم و ملائم ہو جاتے ہیں

گلیسرین عرق گلاب اور لیموں کا رس ملا کر کسی بوتل میں ڈال کر رکھ لیں کام کرنے کے بود اور رات کو سانے سے پہلے ہاتھوں اور پاؤں پر لگا لیں اس سے ہاتھ کھردرے نہیں ہوتے زیتون کا تیل اور ٹماٹر کا رس ہاتھوں پر ملنے سے بھی ہاتھ نرم و ملائم ہوتے ہیں

Leave a reply