لندن: حتمی فیصلوں کیلئے نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس،اہم اعلان متوقع

0
120

لندن: نواز شریف نے حتمی فیصلوں کے لئے آج پھر اجلاس طلب کرلیا-

باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں ملکی صورت حال سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی جبکہ ن لیگ کی قیادت نے آج دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے-

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حکومتی ٹیم نے معاشی حقائق کی روشنی میں مستقبل کے اقدامات کے بارے میں اپنی آراء پیش کیں تھیں نواز شریف نے حتمی فیصلوں کے لئے آج پھر اجلاس طلب کیا ہے جس میں ملک اور عوام کو بحران سے نکالنے کے لئے حکمت عملی کی منظوری دی جائے گی، اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے اتحادی جماعتوں کو آگاہ کیا جائے گا اور پھر اُن کی تائید و حمایت کے بعد نواز شریف اہم اعلان کریں گے۔

آئین شکن عناصرسےقانون کےمطابق نمٹاجائیگا۔نوازشریف کی زیرصدارت فیصلہ

بعد ازاں نواز شریف آج اہم پریس کانفرنس کریں گےجس میں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی کابینہ کے ارکان بھی موجود ہوں گے توقع کی جارہی ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو ہٹانے کی وجوہات اور کرپشن کے حوالے سے اہم معلومات سے پردہ اٹھائیں گے۔

قبل ازیں لندن پہنچنے کے بعد وزیراعظم اورکابینہ اراکین نےمسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سےملاقات کی اس دوران نوازشریف انتہائی گرم جوشی سے ملے اور شہباز شریف کو تھپکی بھی دی اس موقع پر نواز شریف سے احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف، شاہد خاقان عباسی اور سعد رفیق نے بھی ملاقات کی جبکہ اسحاق ڈار عابد شیر علی اور سلیمان شہباز بھی موجود تھے۔

نواز شریف نے لندن میں وزیراعظم شہباز شریف سے اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ مشاورت کی جبکہ ملک سیاسی صورتحال، پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل اور عام انتخابات سمیت دیگر امور کا بھی جائزہ لیا اجلاس میں اتفاق رائے پایا گیا کہ آئین شکن عناصر سے آئین اور قانون کےمطابق نمٹنا ہوگا اجلاس میں توانائی کےشعبے میں سابق حکومت کے پیدا کردہ سنگین بحران، لوڈشیڈنگ، تیل اور ایل این جی نہ منگوانے کی تفصیلات بیان کی گئیں جبکہ مہنگائی، لوڈشیڈنگ سے عوام کو نجات دلانے اور ریلیف کی فراہمی سے متعلق مختلف سفارشات پر بھی غور ہوا۔

شکر ہے پاکستان کو جادو ٹونے کے اڈے کی طرح چلانے والوں سے جان چھوٹی. مریم نواز

دوسری جانب باغی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے سربراہ الطاف حسین کی لندن سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہےویڈیو میں ایم کیو ایم لندن کے بانی سربراہ الطاف حسین نے کہا ہےکہ آپ اچھی طرح جانتے ہیں یہ صرف آپکو نہیں معلوم پوری دنیا کو معلوم ہے کہ جس زمانے میں رابطہ کمیٹی ہوا کرتی تھی اورمختلف اوقات میں مشاورت کے لئے، بات چیت کے لئے پاکستان سے لندن آیا کرتے تھے میرے پاس، یہی جماعت ہے بہت شور مچاتے تھے کہ رابطہ کمیٹی لندن یاترا کرنے گئی ہے، وہاں سے جو فیصلہ ہو گا اس کے مطابق آگے بڑھیں گے

الطاف حسین نے ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ آج مجھ پر طعنہ زنی کرنے والے آج وہی مسلم لیگ والے نواز شریف کے پاس لندن نہیں آئے پاکستان سےان سے بات کرنے کے لئےاب کوئی لندن یاترا کا نام دے تو کیسا لگے گا، جب تک رابطہ کمیٹی نے اجتماعی طور پر ٹھاکر کے سامنے سجدہ نہیں کیا اسوقت تک پارٹی ڈسپلن نظم و ضبط آئین کے مطابق تھا، وفا پرست پاکستان و دنیا بھر میں موجود ہیں، ٹھاکر کے سامنے اجتماعی سجدہ کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے-

Leave a reply