اسلام آباد:سرکاری افسر کی سوشل میڈیا پر نفرت ، شرارت اور سازشیں جاری: اعلیٰ سرکاری افسر کیخلاف انکوائری کا حکم ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف کمنٹ کرنے پر سینئر جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن حماد شمیمی کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے وزیراعظم کے احکامات کے بعد الزامات کا متن اور تحقیقات کے لیے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے گریڈ 21 کے افسر حماد شمیمی پر الزام کی شیٹ جاری کردی جن کےخلاف انکوائری ڈی جی ایف آئی اے ثنااللہ عباسی کریں گے۔
آرڈر کے متن میں کہا گیا ہےکہ گریڈ 21 کے افسرنے فیس بک پرحکومت پرتنقید کی تھی اور سرکاری افسر نے اپنے فیس بک کمنٹ میں پی ٹی آئی کو طالبان کی حکومت سے تشبیہ دی تھی۔
انکوائری آرڈر کے مطابق سرکاری افسر نے کمنٹ کیا تھا کہ ’پی ٹی آئی اور طالبان میں ایک مشابہت یہ بھی کہ دونوں حکومت ملنے کے بعد سوچ رہے ہیں کہ اسے چلانا کیسے ہے اور دونوں کی امیدوں کا مرکزآبپارہ ہی ہے‘۔
وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں سرکاری افسر کے خلاف انکوائری انکوائری دو مہینے میں مکمل کی جائے گی۔
دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس سرکاری افسرکوحکومت مخالف شخصیات کی طرف سے ڈکٹیشن دی جارہی تھی ، مذکورہ افسر اپنے ان تعلقات کوچھپانے کےلیے سوشل میڈیا پرتمام لنکس اور رابطے ڈیلیٹ کرچکاہے تاہم اس کے باوجود ایسے ثبوت ملے ہیں کہ جن سے واضح معلوم ہوتا ہے کہ کچھ ریاست مخالف سیاسی شخصیات یہ سازشیں کھیلنے میں اس افسرکو کمک بھیج رہی تھیں