ہوائوں کا رخ اچانک تبدیل، شہباز شریف کی دوبارہ لندن روانگ، مبشر لقمان نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا
سنیئر اینکر مبشر لقمان کا اپنے پروگرام کھرا سچ میں کہنا تھا کہ شہباز شریف ایک دو دن پہلے لندن سے آئے لیکن اب دوبارہ کسی مشاورت کیلئے لندن واپس جارہے ہیں، جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ رہتے لندن میں ہیں، ان کے بچے اور کاروبار لندن میں ہیں، حتکہ مشاورتیں اور کمپین بھی ادھر سے بیٹھ کر چلاتے ہیں.
https://twitter..com/pnnnewspk/status/1704564501021159459
انہوں نے مزید کہا کہ جب یہ سب کچھ لندن میں ہے تو کیا پاکستان یہ لوگ صرف حکومت کرنے کیلئے آتے ہیں، لوٹ مار یہاں پاکستان میں سے کرتے اور رہتے باہر ممالک میں ہیں لہذا ہم یہاں پریشان ہیں کہ مہنگائی بے قابو ہے اور پٹرول مہنگا ہے جبکہ ڈالر وقتی اور بظاہر نیچے آرہا ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سول ایوی ایشن اتھارٹی؛ پنشن فنڈ میں اربوں روپے کی کرپشن
کریمنل لا ترمیمی ایکٹ 2022 کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیا جائے. درخواست گزار
امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
ہیروئن، احرام میں جذب کرکے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہاں بجلی ہوتی نہیںاور گیس آتا نہیں مہنگے مہنگے بلز گھر پر آجاتے ہیں، جبکہ پوری دنیا میں مختلف نظام چل رہے جیسے کہ پارلیمانی، جمہوریت، بادشاہت، آمریت اور صدارتی تک والے ممالک ترقی کررہے اور وہاں کامیاب مگر ہمیں پتا نہیں کس نے بددعا دی ہے کہ یہاں جو بھی کرلیں نظام ٹھیک ہی نہیں ہوتا ہے.
جبکہ دوران شو مبشر لقمان نے شکوہ کیا کہ ہمارے پاس عطاء تارڑ صاحب نہیں آتے اسی طرح مریم اورنگزیب بھی نہیں کیوں کہ ان کو ڈر ہے کہ ہم جو سوالات کرتے ہیں ان کے جواب ان کے پاس نہیں ہوتے ہیں۔