حضرت خدیجۃ الکبریٰ کی زندگی نہ صرف خواتین بلکہ مردوں کیلیے بھی مشعل راہ، رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں گفتگو
حضرت خدیجۃ الکبریٰ کی زندگی نہ صرف خواتین بلکہ مردوں کیلیے بھی مشعل راہ، رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں گفتگو
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے مہینہ میں سوشل میڈیا کی سب سے بڑی رمضان ٹرانسمیشن مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر رحمت ہی رحمت کے عنوان سے دسویں روزے کے افطار پروگرام میں سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے ہمراہ مریم خان، مفتی ریاض جمیل ،رافعہ عروج ملک نے شرکت کی
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ حضرت خدیجہ کے وصال کا دن ہے ، انہیں نبی کریم پر ایمان لانے میں پہل کرنے اور بیوی ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے، 25 برس بیوی ہونے کی حیثیت میں خدمت میں گزارے، آپ کو طاہرہ کا لقب دیا گیا، امہات المومنین اسلام کے ماتھے کا جھومر ہیں انکی وجہ سے اسلام ہم تک پہنچا لیکن ان میں بھی کچھ لوگ ایسے ہیں کچھ عشرہ مبشرہ، اصحاب بدر، امہات المومنین کے رول کو جتنا یاد کریں کم ہے، جضرت خدیجہ کا رول دیکھیں خواتین کے لئے مشعل راہ ہے، ہماری آئیڈیل وہ ہونی چاہئے،
مذہیی سکالر رافعہ عروج ملک نے کہا کہ حضرت خدیجۃ الکبری کا آج کے دور کے لئے بھی رول ماڈل لے سکتے ہیں، اس دور میں اپنی پرسنلٹی کو منوایا جہاں بیٹی ہونا جرم ہونا تھا، اس معاشرے میں طیبہ طاہرہ، ملیکۃ العرب کا رتبہ ملا، بڑے بڑے تاجر آپ کی فہم و فراست کی مثالیں دیا کرتے تھے، تاجروں میں ایک خاتون لوہا منوانے میں کامیاب ہوئیں تو وہ حضرت خدیجۃ الکبریٰ تھیں، جتنے عرب کے بڑے تاجر تھے اس میں سب سے بڑے تاجر آپ تھیں، سب سے پہلے ایمان لانے والوں میں حضرت خدیجۃ الکبریٰ شامل تھیں، انہوں نے اپنی ذمہ داری کو نبھایا، آجکل خواتین ایک گھر میں رہ کر کھانا بنانا اور اسکو صرف ڈائننگ ٹیبل پر پہنچانا یہ مشکل سمجھتی تھیں لیکن حضرت خدیجۃ اکبریٰ غار حرا میں کھانا لے کر جاتیں.انہیں یقین اتنا تھا کہ نبی کریم کو کہا تھا کہ اللہ آپ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا کیونکہ آپ سے بڑھ کر کوئی مہمان نواز نہیں ہے، آپ غریبوں کا بوجھ اٹھانے والے ہیں، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں کوالٹی دیکھی تھیں.ساری زندگی خدیجۃ الکبری کو یاد کر کے غمزدہ ہوتے تھے، حضرت عائشہ فرماتی تھیں کہ میں رشک کرتی تھی جب حضرت خدیجہ کو یاد کرتے تھے
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ حضرت خدیجہ امپورٹ ایکسپورٹ کا کام کرتی تھیں، قافلے لٹتے بھی تھے، چوری بھی ہوتی تھی ،سب سسٹم کو دیکھنا پڑتا تھا، اسوقت ایڈمنسٹریشن کی بہترین مثال خدیجۃ الکبریٰ ہیں
مفتی ریاض جمیل کا کہنا تھا کہ حضرت خدیجہ کا ایک تجارتی پہلو نہیں تھا وہ خود ملکوں میں نہیں جا رہی تھیں، خود مکہ میں تھیں، قافلے جاتے تھے، خود انہوں نے کبھی قافلے کے ساتھ موو نہیں کیا، چیک اینڈ بیلنس کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو قافلے کا حصہ بنایا، حضرت خدیجہ کے خادم نے ساری چیزیں نوٹ کر کے بتائیں امانت و صداقت کے حوالہ سے تو پھر انہوں نے فیصلہ کیا کہ مجھے نکاح کر لینا چاہئے، انہوں نے پاکیزہ زندگی گزاری ، دو شادیاں کرنے کے باوجود کوئی ان کی ذات پر انگلی نہیں اٹھا سکا، ان کی پاکدامنی کی لوگ قسمیں کھاتے تھے، یہ تمام خواتین کے لئے سبق ہے کہ سب سے بڑی عزت اور پاکدامنی چیز ہے
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ امہات المومنین سے مردوں کو بھی سیکھنا چاہئے انکو صرف خواتین کے لئے محدود نہیں کر سکتے،
علامہ محمد خان لغاری نے کہا کہ حضرت خدیجۃ الکبری نے نبی کریم کے ساتھ شادی کی، نبی کریم انکے پیسے کی وجہ سے محبت نہیں کرتے تھے، جب عائشہ صدیقہ نبی کریم کی عقد میں آئیں تو مکہ کے رئیس ابوبکر صدیق کی بیٹی تھیں، نبی کریم کا حضرت خدیجہ کے ساتھ محبت کرنے پر حضرت عائشہ رشک کرتے تھے، اگر پیسے سے محبت ہوتی تو نبی کریم کو مکہ کی سرداری اور بہت بڑا خزانہ دیا جا سکتا تھا لیکن انہوں نے سب کچھ ٹھکرا دیا تھا، اصل مسئلہ یہ ہے کہ نبی کریم نے انکے ساتھ محبت کی جب لوگ نبی کریم کو تکلیف دیتے تھے اسوقت حضرت خدیجہ نے اپنے خزانے کا منہ کھول دیا تھا، جو عورت نازوں پر پلی ہے وہ شعب ابی طالب میں پتے کھا کر گزارہ کرتی ہے. حضرت خدیجہ نے شعب ابی طالب سے ملنے والی مراعات کو ٹھکرا دیا ، وہاں امداد ان کے چچا زادکی وجہ سے پہنچتی تھی لیکن ابو جہل امداد نہیں پہنچنے دیتا تھا، نکاح کے بعد حضرت خدیجہ نے تمام دولت نبی کریم پر نچھاور کر دی
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کچھ واقعات کا ہمیں احساس نہیں ہوتا، میں نے ایک ٹی وی سیریز دیکھی حضرت عمر کے بارے میں ، وہ متاثر کرن سی ڈی بنی ہوئی تھی، ایک بات مجھے سمجھ آئی کہ سعودی عرب کا رول کیا تھا آج ہم بات کرتے ہین تو ہمارے ویزے کینسل ،وہاں پکڑے گئے تو پاسپورٹ کینسل، چودہ سو سال پہلے وہاں ایک شخص اٹھے اور کہا کہ تمہارے سب خدا جھوٹے ہیں، مکے والے ابوجہل و دیگر کے ہوتے ہوئے نبی کریم پر انگلی نہیں اٹھا سکتے تھے کیونکہ ابو طالب ڈھال بن کر آگے کھڑے ہوتے تھے.
علامہ محمد خان لغاری کا مزید کہنا تھا کہ حضرت صدیق اکبر نے کمزوروں کو خریدا اسوقت آپ کے والد گرامی موجود تھے، انہوں نے بھی بیٹے سے کہا تھا کہ کمزوروں کو خریدتے ہو اگر بڑے آدمی پر خرچ کرو تو زیادہ فائدہ ہو گا جس پر ابوبکر صدیق نے کہا تھا کہ یہ پیسہ میں اللہ کی رضا کے لئے خرچ کرتا ہوں، حضرت بلال کو خریدتے وقت پیشکش کی گئی کہ کچھ رقم شامل کرلیں تو انہوں نے کہا کہ میں خرید چکا ہوں، خدیجۃ الکبریٰ وہ ہستی ہین جو نبی کریم کی مشیر رہی ہٰیں،اور انہوں نے نبی کریم کا اتنا ساتھ دیا کہ انکے فوت ہونے کے بعد انہیں بھی یاد کیا کرتے تھے
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام کی پہلی خاتون حضرت صومیہ تھیں انکے جسم کو چاروں طرف سے کھینچا گیا اور کہا گیا کہ ایمان چھوڑ دو تو تمہیں چھوڑ دیں گے لیکن انہوں نے کلمہ پڑھا اور انکو شہید کر دیا گیا،
مریم کا کہنا تھا کہ آج اگر کوئی خاتون پسند کی شادی کرنا چاہے تو ہم کہتے ہیں غلط ہے ،
مفتی ریاض جمیل کا کہنا تھا کہ نبی کریم نے اپنے سے بڑی عمر، بیوہ سے شادی کی،حضرت خدیجہ نے بطور بیوی وہ کردار ادا کیا جو آج کی خواتین کے لئے نمونہ ہے آج ہر گھر میں لڑائی جھگڑا ہے ان سے بچنے کے لئے حضرت خدیجہ کے دور کو یاد کریں، نبی کریم پریشان آتے تو وہ آپ کو تسلی دیتی، لیکن آج اگر کوئی مرد پریشان آئے تو بیوی اسے مزید پریشان کرتی ہے، ہمیں ایسا نہیں کرنا چاہئے.
علامہ محمد خان لغاری کا کہنا تھا کہ جضرت خدیجۃ الکبریٰ کی دو شادیاں پہلے تھیں پہلی شادی میں دو بیٹے اور دوسری شادی مین ایک بیٹی تھی، پہلی شادی ابو حالیہ سے ہوئی تھی اس کا بھی ایک بیٹا تھا. اس نے اسلام قبول کر لیا تھا بعد میں خانہ کعبہ میں تبلیغ کا سلسلہ شروع ہوا تو کفار نے حملہ کیا تو حضرت خدیجہ کے اس بیٹے نے وہاں مسلمانوں کا دفاع کیا.
دیکھئے "رحمت ہی رحمت” رمضان ٹرانسمشن مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر براہ راست
مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر رمضان ٹرانسمیشن کیو موبائل کے تعاون سے پیش کی جارہی ہے، سحری و افطاری کے اوقات میں علماء کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات اس ٹرانسمیشن میں شرکت کررہی ہیں.
رحمت ہی رحمت،پاکستان کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ٹرانسمیشن کا بنیں حصہ اور پائیں انعامات
رمضان المبارک کے مبارک مہینے کی پر نور ساعتون میں "رحمت ہی رحمت” کا حصہ بننے کے لیے ابھی سے مبشر لقمان یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں اور گھنٹی کے نشان کو دبائیں تاکہ آپ کو برقت اور تازہ ترین معلومات اور اپ ڈیٹس ملتی رہیں.
رمضان ٹریننگ کا مہینہ، باقی 11 ماہ بھی رمضان کی طرح گزاریں، رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن مین گفتگو
سود اللہ کے ساتھ جنگ،توکل کرنا سیکھیں، رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں حافظ کاظم رضا نقوی کی گفتگو
حسد اللہ کی تقسیم پر اعتراض، رحمت ہی رحمت ٹرانسمیشن میں مہمانوں کی گفتگو
حسد سے بچنے کیلئے کیا کریں؟ رحمت ہی رحمت رمضان ٹرانسمیشن میں مفتی ریاض جمیل نے بتا دیا