حضرت بہاؤالدین زکریا کے تین روزہ عرس کا آج سے آغاز

0
64

سلسلہ سہروردیہ کے عظیم روحانی پیشوا حضرت بہاؤالدین زکریا کا 783 واں تین روزہ سالانہ عرس آج سے ملتان میں شروع ہو رہا ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عرس مبارک کی تقریبات کی صدارت سابق وزیر خارجہ شاہ مخدوم قریشی کریں گے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زائرین کے قیام و طعام کے مثالی اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ ملک بھر سے آنے والے زائرین کیلئے خصوصی ٹرینیں اور شٹل سروس بھی کا بھی انتظام کیا گیا ہے –

سیلاب کے باعث 400 بچوں سمیت 1200 افراد جاں بحق ہوئے،مریم اورنگزیب

ڈپٹی کمشنرکی جانب سےعرس کے پہلے روز بروزجمعہ المبارک 2 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے عرس کے موقع پر سیکیورٹی کیلئے سی سی ٹی کیمرے اور روٹس پر واک تھرو گیٹس بھی نصب کئے گئے ہیں اور گاڑیوں کی پارکنگ کا موثر انتظام کیا گیا ہے –

حضرت بہاؤالدین زکریا 27 رمضان المبارک 566 ہجری میں کروڑ لال عیسن کے مقام پر پیدا ہوئے دینی تعلیم کےلئے12 سال کی عمر میں ہی خراسان، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کا سفر کیا انہوں نے حدیث کی تعلیم بخارا، ثمر قند اور مدینہ منورہ سےحاصل کرنےکےبعد اپنی ساری زندگی برصغیر پاک و ہند میں دین اسلام کو پھیلانے میں وقف کردی، انہوں نے برصغیر سمیت جنوبی ایشیا میں سلسلہ سہروردیہ کی بنیاد رکھی-

برطانیہ سیلاب زدگان کیلئے مزید ڈیڑھ کروڑ پاؤنڈ امداد دے گا

شیخ الحدیث بہاؤالدین زکریا کو اس خطے میں پہلی اقامتی درسگاہ بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے جس میں دور دراز سے آنے والے ہزاروں طلبا نے قران اور حدیث کی تعلیم حاصل کر کے اس تعلیم سے معاشرے کو منور کیا علما و مشائخ کے مطابق حضرت بہاؤالدین زکریا کی تعلیمات میں مذہبی رواداری، اخوت اور بھائی چارہ کا درس ملتا ہے۔

حضرت بہاؤالدین زکریا 95 برس کی عمرمیں سات صفر 661 ہجری کو اس دنیا سےرخصت ہوئےلیکن ان کی امن بھائی چارے اور مساوات کی تعلیمات کا ہی نتیجہ ہے کے آج بھی ہر رنگ و نسل اور مذہب کے لوگ ان کے عرس میں شامل ہوتے ہیں اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

تباہ کن سیلاب سے 30 لاکھ سے زائد پاکستانی بچے خطرات کا شکار

Leave a reply