وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث 1200 کے قریب افراد جاں بحق جبکہ 4 ہزار زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں تقریباً 400 بچے بھی شامل ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ لوگوں کے مویشی، گھر اور املاک سیلاب میں بہہ گئے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سندھ اور بلوچستان کے لیے 10، 10 ارب روپے کی گرانٹ دی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ملکوں کی فہرست میں ہے۔انہوں نے بتایا کہ زمینی رابطے منقطع ہونے کے باعث امدادی سامان ہیلی کاپٹرز کے ذریعے پہنچایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب متاثرین کی مدد کی جا رہی ہے۔وزیراعظم کے ہمراہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا،سیلاب زدہ علاقوں کی حالت دیکھ کر بہت دکھ ہوا،سیلاب زدہ علاقوں کی صورتحال دیکھنے کے بعد نیند نہیں آتی،اس وقت صحت کے مسائل پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں،15بلین سندھ، 10 بلین خیبر پختونخوا اور پنجاب کیلئے مختص کیے گئے ،جن کا مالی نقصان ہوا ہے ان کے لیے 5لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں،اب تک 6 لاکھ خاندانوں تک 25 ہزار روپے فی خاندان پہنچ چکے ہیں.

انہوں نے کہا کہ عمران خان نےپاکستان کی معیشت کیخلاف سازش کی،عمران خان کوجلسوں کی بجائےسیلاب زدہ علاقوں میں جاناچاہیے،عمران خان روزنیاالزام لگاتےہیں،اگرآپ 4سال کچھ ثابت نہیں کرسکےتواب الزامات لگانابندکردیں،آپ معیشت ،روزگاراورقومی سلامتی کیلئےخطرناک ہیں.

Shares: