توشہ خانہ کیس:عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال

0
51

توشہ خانہ کیس،عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو بحال کر دیے

سیشن کورٹ اسلام آبا د میں عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی گئی،عدالت نے عمران خان کو 18 مارچ کوپیش کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،

قبل ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی شکایت خارج اور آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا .ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کی، ن لیگ کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا عدالت میں پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی نے دفعہ 144کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے دوران سماعت کہا کہ ایسا نہیں ہےکہ عمران خان جان بوجھ کر پیش نہیں ہو رہے، ہم نے اسلام آباد ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشنز دائر کی ہیں، عمران خان کو سکیورٹی تھریٹس ہیں، عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا اور وہ زخمی بھی ہوئے۔

وکیل خواجہ حارث نے حاضری سے استثنیٰ کے ساتھ عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کی شکایت ناقابل سماعت قرار دینےکی استدعا بھی کردی۔خواجہ حارث نے درخواست کی کہ وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے پہلےکیس کے قابل سماعت ہونےکا فیصلہ کیا جائے، عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوسکتے، الیکشن کمیشن نے توعمران خان کےخلاف شکایت کی نہیں، عمران خان کے خلاف شکایت ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن نےکی، شکایت میں صرف ہدایات دی گئیں کہ عمران خان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ظل شاہ کی موت چھپانے پر عمران خان ،یاسمین راشد پر مقدمہ درج

عمران خان کے وکلا نے فردجرم عائد کرنےکی مخالفت کردی کہا کہ عمران خان کونوٹس جاری ہوں گے،پیش نہ ہونے پروارنٹ جاری ہوسکتے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج تک وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنےکا فیصلہ دیا ہے اورقانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھانے کی ڈائریکشن دی ہے۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان کو فرد جرم عائد کرنےکے لیے آج طلب کر رکھا ہے، عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ناقابل ضمانت وارنٹ معطل کرکے آج پیشی کا حکم دیا تھا عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی شکایت خارج اور آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی ہے-

خیال رہےکہ عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکانے اورکاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی ٹیریان کو چھپانےکےکیسز کی سماعت بھی آج ہونا ہےخاتون جج کو دھمکانےکےکیس کی سماعت سول جج رانا مجاہد رحیم کریں گے، ذرائع کے مطابق اس کیس میں ویڈیولنک کی درخواست کی بنیاد پر استثنیٰ مانگا جائےگا۔

سی ٹی ڈی کی کارروائی:کے پی او حملے کا ماسٹر مائنڈ ساتھی سمیت ہلاک،2 دہشتگرد …

Leave a reply