صوبائی وزیر اوقاف سہیل انور سیال نے مزارات عید الاضحی کے بعد کھولنے کی یقین دہانی کرادی

0
54

کراچی:صوبائی وزیر اوقاف سہیل انور سیال نے مزارات عید الاضحی کے بعد کھولنے کی یقین دہانی کرادی
،اطلاعات کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے رہنماؤں فہیم الدین شیخ،محمد طیب قادر ی،محمد سلیم قادری،انجمن نوجوانان اسلام کے چیئرمین محمد سلیم عطاری،جماعت اہلسنت کے رفیق شاہ،تحریک عوام اہلسنت کے چیئرمین محمد عاطف بلو کی صوبائی وزیر اوقاف مذہبی اُمور سہیل انور سیال سے ملاقات،

اس موقع پر فہیم الدین شیخ نے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کا نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور مرکز اہلسنت دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی،اس موقع پر ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ درگاہ عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی تقریبات کیلئے ایس اوپیز پر عمل درآمد کیلئے مکمل انتظامات کرلئے گئے ہیں،10اگست سے سیدنا عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی تقریبات شروع ہونگی،

محکمہ اوقاف عرس کی تقریب کا اعلان کرئے،سیدنا عبداللہ شاہ غازی سمیت سندھ بھر کے مزارات کو فوری کھولا جائے،ان رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ کاروباری مراکز،مارکیٹ،مالز کھول دیئے گئے اور ٹرانسپورٹ بھی رواں دواں ہے،2اگست سے شادی حال بھی ایس او پیز کے تحت کھولے جارہے ہیں،

عوام اہلسنت،زائرین کا مطالبہ ہے کہ ایس او پیز کے تحت مزارات کو بھی کھولا جائے،مزارات کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے15دن کیلئے بند کئے گئے تھے آج چار ماہ کا عرصہ ہوچکا ہے ایس پیز پر عمل کرانے کیلئے ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں، سندھ کی بڑی درگاہوں عبداللہ شاہ غازی،لعل شہباز قلندر اور شاہ عبداللطیف بھٹائی زائرین کیلئے فوری کھولا جائے،

پاکستان سنی تحریک کے رہنماؤں نے تحریری طور پر درخواست بھی دے دی،اس موقع پر صوبائی وزیر اوقاف مذہبی اُمور سہیل انور سیال نے کہا کہ عبداللہ شاہ غازی سمیت سندھ بھر کے مزارات عید الاضحی کے بعد کھولنے کی یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ مزارات اولیاء ہمیں اسلامی تعلیمات اور امن کا پیغام دیتے ہیں،مزار ات کھولنے کے حق میں ہیں،کورونا وباء پر کنٹرول پانے کیلئے حکومت سندھ نے لاک ڈاؤن کیا تھا جس کے بہتر نتائج نکلے اور آہستہ آہستہ زندگی معمول پر آرہی ہے،آخر میں ملک کی سلامتی اور کورونا وباء کے خاتمے کیلئے دعا کی گئی۔#

Leave a reply