گورنربننےکی خواہش نہیں تھی لیکن پارٹی نے رسمی عہدہ دے کرسائیڈ لائن کردیا:گورنرپنجاب چوہدری سرور

0
47

لندن: گورنر بننے کی خواہش نہیں تھی لیکن پارٹی نے رسمی عہدہ دے کر سائیڈ لائن پر کردیا:اطلاعات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ انہیں گورنر بننے کی خواہش نہیں تھی لیکن پارٹی نے رسمی عہدہ دے کر سائیڈ لائن پر کردیا۔تفصیلات کے مطابق لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ کام کا عہدہ دیا جاتا تو ڈلیور کرسکتا تھا ، اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے کام خوش اسلوبی سے ادا کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا المیہ ہے کہ شخصیات کے پیچھے بھاگتے رہے اور ادارے مضبوط نہیں کیے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ پولیس اور عدلیہ میں اصلاحات کرنے میں ناکام رہے ہیں، پولیس، عدلیہ اور پراسیکیوشن میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے۔چوہدری سرور نے کہا کہ ملک کا بوسیدہ نظام عوام کے مسائل حل کرنے سے قاصر ہے، 1122 کو بہترین ریسکیو سروس میں تبدیل کردیا ہے، اس کا نظام برطانیہ کے نظام سے بھی بہتر ہے۔

یاد رہےکہ ادھر چوہدری سرور کے آج کے بیان کو ان کی ماضی کی خواہش سے جوڑا جارہا ہے ، اور کہا جارہاہےکہ چند دن پہلے چوہدری سرور نے سینیٹ الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد چودھری محمد سرور نے عام انتخابات میں بھی قسمت آزمائی کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق چودھری محمد سرور پی پی 161 لاہور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں تاہم انہیں عام انتخابات میں جانے کے لیے عمران خان کے گرین سگنل کا انتظار ہے، پی ٹی آئی رہنما نے ٹکٹ کے حصول کے لیے پارٹی چیئرمین کو آگاہ کر دیا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری محمد سرور صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی کے بعد وزیر اعلیٰ بننے کی دوڑ میں شامل ہوسکتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کے عام انتخابات میں جانے کے حوالے سے زیادہ تر رہنمائوں کے خیال میں چودھری محمد سرور کو صوبائی سیٹ پر الیکشن میں نہیں جانا چاہیے تاہم حتمی فیصلہ عمران خان پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں کریں گے۔

 

Leave a reply