اسلام آباد:نوازشریف سےکبھی استعفیٰ نہیں مانگا،بہت جھوٹا شخص ہے،فوج پرالزامات لگا فوج مخالف قوتوں سےمدد لینےکا روایتی طریقہ ہے :اطلاعات کے مطابق انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل (ر) ظہیر الاسلام نے کہا ہے کہ انہوں نے 2014 میں اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف سے کبھی استعفیٰ نہیں مانگا۔

ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) ظہیر الاسلام نے واضح طور پر اس بات کی تردید کی کہ انہوں نے کسی شخص کے ذریعے نواز شریف کو پیغام بھیجا تھا۔

سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل ظہیرالاسلام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ ’میں نے کبھی بھی کسی کو اس طرح کا پیغام وزیراعظم تک پہنچانے کے لیے نہیں بھیجا‘، مزید یہ کہ ’یہ مکمل غلط بات ہے‘۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف فوج کے خلاف بیان دے کرپاکستان مخالف قوتوں سے تعاون لیتے ہیں ، اوریہ نوازشریف کی روایت بن چکی ہے

سابق ڈی جی آئی ایس آئی کا کہنا تھا کہ اس کے برعکس انہوں نے 2014 کے دھرنے کے دوران ہر موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو یہ مشورہ دیا کہ تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک سے سیاسی طور پر رابطے کرکے دھرنے کو ختم کروائیں، تاہم ظہیر الاسلام نے اس معاملے پر مزید بات کرنے سے اجتناب کیا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف حالیہ دنوں میں عوامی سطح پر یہ دعویٰ کیا تھا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر الاسلام نے 2014 میں حکومت مخالف دھرنے کے دوران ’آدھی رات کو انہیں مستعفیٰ ہونے کا پیغام بھیجا تھا‘۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم اس وقت علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں تاہم گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے کی خاموشی کے بعد سے انہوں نے 20 ستمبر کو اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں خطاب کے ذریعے چپ توڑتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اور اداروں پر بھی تنقید کی تھی۔

Shares: