سوشل میڈیا صارفین کا فہد مصطفیٰ کا چلبل پانڈے اور سمبا سے موازنہ کیوں؟

0
38

حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے باصلاحیت اور خوبرو اداکار و میزبا ن نے اپنی نئی آنے والی فلم قائد اعظم زندہ میں اپنے نبھائے جانے والے کردار کی ایک جھلک مداحوں کے ساتھ شئیر کی تھی-

باغی ٹی وی : خوبرو اداکار و میزبا ن نے اپنی نئی آنے والی فلم قائد اعظم زندہ میں اپنے نبھائے جانے والے کردار کی ایک جھلک مداحوں کے ساتھ شئیر کی تھی تصویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑگئی ہے اور لوگ فہد مصطفیٰ کا موازنہ بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور رنویر سنگھ سے کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل فہد مصطفیٰ نے اپنی آنے والی فلم ’قائداعظم زندہ باد‘فہد مصطفیٰ کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔ تصویر میں فہد مصطفیٰ پولیس آفیسر کی وردی میں آنکھوں پر چشمہ لگائے دبنگ پولیس والے بنے ہوئے نظر آرہے ہیں-

سوشل میڈیا پر فہد مصطفیٰ کی تصویر پر صارفین کی جانب سے بحث جاری ہے کوئی ان کے نئے لُک کو سراہ رہا ہے تو کوئی انہیں بھارتی اداکاروں سلمان خان(دبنگ) اور رنویر سنگھ(سمبا) کی کاپی قرار دے رہاہے۔

سوشل میڈیا تبصرے میں ایک صارف نے فہد مصطفیٰ کو دبنگ کی کاپی ، طلحہٰ نامی صارف نے غریبوں کا رنویر سنگھ ، ایک صارف وجیہ نے فہد مصطفیٰ کو پاکستان کا سلمان خان اور چلبل پانڈے قرار دیا-

جبکہ ایک ماریہ نامی صارف نے لکھا کہ پہلی دفعہ اس یونیفارم میں کسی کو سلم سمارٹ دیکھا ہے ورنہ تو سارے توند و ہی ہوتے ہیں ایک صارف نے لکھا کہ وہ دل خوش کر دیا اور لالی وڈ کا راک قرار دیا-

حفظہ اور زینب نامی خواتین نے کہا ہمارا اپنا دیسی چلبل پانڈے اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ فلم دیکھنے کے پُرجوش ہیں-

عابد علی صارف نے لکھا کہ ہمارا اپنا دبنگ ،جبکہ تہذیب وقار نامی صارف نے لکھا کہ اتنا پیارا پولیس والا- مومنہ نعمان نے لکھا کہ فہد مصطفیٰ بالکل رنویر سنگھ کے کردار سمبا کی طرح دکھ رہے ہیں-

جبکہ کچھ صارفین نے فہد مصطفیٰ کو سمبا کی کاپی قرار دیا -حمزہ نامی صارف نے لکھا کہ سستا رنویر سنگھ جبکہ عمر نامی صارف نے سستا چُلبُل قرار دیا-

واضح رہے کہ فہد مصطفی فلم’’قائد اعظم زندہ باد‘‘میں گلاب نامی پولیس آفیسر کا کردار ادا کررہے ہیں اور ان کے ساتھ ماہرہ خان پہلی بار مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔ اس فلم کو نبیل قریشی ڈائریکٹ کررہے ہیں اور فضا علی مرزا فلم کی پروڈیوسر ہیں۔

فہد مصطفیٰ نے اپنی نئی آنے والی فلم میں کرادر کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شئیر کر دی

Leave a reply