کڑی پتے کے طبی فوائد

0
135

کڑی پتے موسم خزاں کی جھاڑی سے حاصل کئے جاتے ہیں کڑی پتے خوبصورت اور خوشبودار ہوتے ہیں اس کا وطن سری لنکا اور ہندوستان ہے اور یہ تمام زرخیز علاقوں میں پایا جاتا ہے اس میں معدنی اور حیاتینی اجزاء مثلاً کیلشئیم ، فاسفورس، آئرن نکوٹینک ایسڈ اور وٹامن سی پائے جاتے ہیں بھاپ کے ذریعے کشید کئے جانے پر تازہ پتوں سے ایک اڑ جانے والا تیل حاصل ہوتا ہے تیل کے علاوہ پتوں میں ایک گلوکوسائیڈ کوٹینی جن بھی پایا جاتا ہے کڑی پتوں میں نباتاتی ٹانک کی خوبیاں ہوتی ہیں یہ معدے کے افعال کو تقویت دے کر موثر بناتے ہیں کڑی پتوں کو دیگر ہلکے ذائقے والی نباتات کے ساتھ ملا کر کھانا چاہیئے معدے کے لئے 15 گرام پتوں سے نکالے گئے جوس کو لسی کے ساتھ پیا جاتا ہے کڑی پتے نہ صرف خون میں شکر کی سطح کم کرتے ہیں بلکہ کئی روز تک اسے مناسب حد تک رکھنے میں بھی مدد دیتے ہیں متعدد ریسرچ سے معلوم ہوا ہے کہ کڑی پتوں میں خون میں شامل کولیسٹرول کی مقدار گھٹانے کی خوبی بھی پائی جاتی ہے ان پتوں میں اینٹی آکسیڈینٹس کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں اسی لئے کولیسٹرول کی آکسیڈیشن کو روکتے ہیں کڑی پتے بالوں کو سفید ہو نے سے روکتے ہیں اس کے علاوہ بالوں کو گھنا اور چمکدار بھی بناتے ہیں اس کے لئے کڑی پتے کھائے بھی جا سکتے ہیں اور ان کا پیسٹ بنا کر بالوں پر لیپ بھی کیا جا سکتا ہے

Leave a reply