شریفہ کے طبی فوائد
اردونام شریفہ ہندی نام شریفہ اور سیتا پھل انگریزی نام کسٹرڈ ایپل خوش ذائقہ اور مشہور پھل ہے دل کے لیے مفید ہے اور صفرا کو دور کرتا ہے اس کا مزاج سرد ہے جس کی وجہ سے بلغم پیدا کرتا ہے صفراوی مزاج اشخاص کے لیے بےحد مفید ہے پختہ شریفہ میں پانی 64.32 فیصد اور شکر 6.55 ہوتی ہے شریفہ زیادہ استعمال کرنے سے خون میں خرابی پیدا ہو سکتی ہے دمہ کھانسی جگر کی خرابی اور پیشاب کی نالی کے امراض میں مفید نہیں رگوں کو کمزور کرتا ہے اس لیے دماغی طاقت کو کم کرتا ہے شریفہ قابض ہے شریفہ کا رس ہی استعمال کرنا چاہیے شریفہ کےبیج کا سفوف آنکھ میں پڑ جائے تو آنکھ کو بہت نقصان پہنچاتا ہے جووں اور پھوڑوں کے خاتمے اور دل کے لیے نہایت مفید ہے سر میں جووں کے لیے شریفہ کے کچے پھل کو پیس کر رات کو سر پر لیپ کیا جائے اور صبح نہا لینے سے بالوں میں پڑی جوئیں ختم ہو جاتی ہیں اختناق الرحم کے لیے شریفہ کے تخم کو چھیل کت اس کی گری کو باریک پیس کر بتی بنا لی جائے اور اس کو جلا کر اس کا دھواں باوگولہ یا کسی بھی وجہ سے بے ہوش مریض کی۔ناک میں پہنچایا جائے تو اس سے بے ہوش فوراً ہوش میں۔آجاتا ہے پختہ شریفہ کو کوٹ کر اس میں نمک ملا کر اٹھتے ہوئے پھوڑے یا گانٹھ پر باندھنے سے وہ جلدی پک کر پھوٹ جاتا ہے

شریفہ کے طبی فوائد
Shares: