سرگودھا۔ 31 جولائی (اے پی پی) حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں محکمہ صحت سرگودھا ڈینگی کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات کررہا ہے۔ محکمہ صحت سرگودہا کی جانب سے سرویلنس ٹیمیں ڈینگی لاروے کی انسپکشن کے لئے سروے کا کام مکمل کرچکی ہیں۔اِن خیالات کا اظہار محکمہ صحت کے دینگی کے فوکل پرسن ڈینگی کنٹرول ڈاکٹر طارق حسن نے اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ضلع بھرمیں کُل19مقامات پر ڈینگی لاروا پایا گیا اور 350مریضوں ڈینگی کا ٹیسٹ کروایا لیکن اس سلسلہ میں کسی ایک مریض میں بھی ڈینگی ٹیسٹ مثبت نہ آیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھرمیں لاروا انسپکشن کے لیے کُل501ٹیموں نے حصہ لیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ برسات کے موسم میں لاروا سے مکمل ڈینگی مچھر بننے کا امکان ہوتاہے۔اسی سلسلہ میں انسپکشن کے دوران پائے جانے والے لارواکو تلف کردیا گیاہے۔ڈاکٹر طارق حسن نے بتایاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی کنٹرول پروگرام کے سلسلہ میں خصوصی وارڈ بھی بنایا گیاہے۔ ڈینگی کے خاتمہ کے لئے اور عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت باہمی تعاون سے اقدامات کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ شہری اس موسم میں بارشی پانی کو زیادہ دیر تک کھڑا نہ رہنے دیاجائے اور صفائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
ٹیگز: