محکمہ صحت اور ینگ ڈاکٹرزمیں کامیاب مذاکرات، ہسپتالوں میں اوپی ڈی ہڑتال موخر

لاہور :محکمہ صحت اور ینگ ڈاکٹرز کے مذاکرات کامیاب ہو گئے. ینگ ڈاکٹرز نے جناح ہسپتال سمیت دیگر ہسپتال میں اوپی ڈی ہڑتال موخر کر دی.

محکمہ صحت نے صدر وائے ڈی اے جناح ہسپتال ڈاکٹر نوید کی معطلی کے معاملے پر تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی کی کنوینر ڈین آئی پی ایچ ڈاکٹر زرفشاں طاہر، ایم ایس لیڈی ایچیسن، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سپشلائزد پر مشتمل ہیں، کمیٹی تین روز میں اپنی رپورٹ محکمہ صحت کو پیش کرے گی.

دوسری طرف جناح ہسپتال کے اوپی ڈی میں تاحال جزوی کاونٹر بحال کیا گیا ہے. جناح ہسپتال کے او پی ڈی میں پرچی لینے کیلئے مریضوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئی اور اکثر مریضوں کو عملے کی غیر حاضری کے باعث ٹیسٹ رپورٹ لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، مریضوں کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کو چاہیے کہ ہسپتالوں کے حالات بہتر کرے. دور دراز سے کرایہ خرچ کر کے آتے ہیں لیکن یہاں پر ہرتال ملتی ہے. آئے روز ہڑتالوں کی وجہ سے علاج معالجے میں شدید مشکلات پیش آتی ہیں.

Comments are closed.