شہد ایک مکمل غذا اس کے طبی فوائد

0
830

شہد میں اللہ تعالیٰ نے انتہائی شفا رکھی ہے اسکا ذکر قرآن پاک میں بھی آیا ہے شہد کی مکھی دن رات کی انتھک محنت سے شہد تیار کرتی ہے اس میں اللہ نے قدرتی مٹھاس رکھی ہے قرآن پاک میں شہد کی مکھی کا ذکر اتنی اہمیت سے کیا گیا ہے کہ ایک پوری آیت اس کے نام پر نازل کی گئی ہے

قرآن پاک میں اللہ کا فرما ن ہے ”اسمیں شفاء کے علاوہ کچھ نہیں لیکن یقین کرنے والوں کے لیے” شہد کی انسانی جسم کے لیے فائدے بے شمار ہیں اسکا جلد کے امراض کے لیے استعمال نہایت مفید ہے جلد پر دانوں کے اوپر شہد لگانے سے چند ہی دنوں میں دانے ختم ہو جاتے ہیں

سبزیوں کے تیل اور لیموں کے رس میں شہد ملا کر لگانے سے جلد نرم و ملائم ہو جاتی ہے انڈے کی زردی میں تھوڑا سا شہد ملا کر چہرے پر لگانے سے چہرہ دلکش اور خوبصورت نظر آنے لگتا ہے چہرے کی جھریوں کے لیے شہد میں ایک چمچ لیموں کا رس اور عرق گلاب ملا کر ماسک بنا لیں اس کو منہ پر لگائیں تھوڑے دنوں میں جھریاں ختم ہو جائیں گی

رنگ نکھارنے کے لئے ایک چمچ بیسن میں تھوڑی سی ہلدی ایک چمچ گائے کا دودھ اور چند قطرے شہد ملا کر مکس کر کے ہفتے میں دو بار چہرے پر لگانے سے بہت زیادہ فرق پڑتا ہے شہد کو نیم گرم پانی میں مکس کر کے نہار منہ پینے سے اچھی صحت کے ساتھ ساتھ موٹاپا بھی کم ہوتا ہے

بچوں اور بڑوں کواکثررات میں سونے میں کھانسی کی شکایت ہو جاتی ہے جو نظام تنفس میں خرابی کی وجہ سے ہوتا ہے اس سے نجات کے لیے شہد کا استعمال انتہائی مفید ہوتا ہے شہد میں اینٹی بیکٹیریا اینٹی وائرس اور اینٹی فنگلز پائے جاتے ہیں جو کئی بیماریوں کا مقابلہ کرنے میں مفید ہوتے ہیں

Leave a reply