کراچی میں ایک بار پھر ہیٹ ویو کا خطرہ، سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی
کراچی: کراچی ایک طرف ڈینگی تو دوسری طرف محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو کی پیش گوئی کے بعد شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ مسعود سولنگی نے ہدایت کی ہے کہ کل سے 24 ستمبر تک گرمی بڑھنے اور ہیٹ ویو کا خدشہ ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔ تمام اسپتالوں کو ادویات کی فراہمی یقینی بنانے اور خصوصی انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔
کراچی سے ذرائع کے مطابق دوسری جانب چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے ایک نوٹی فکیشن جار یکیا جس میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت میں زیر تریبت یا تین سال سے کم عرصے والے پوسٹ گریجویٹ عملے کی چھٹیاں بھی تاحکم ثانی منسوخ کردی گئیں ہیں۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات کی طرف سے کراچی والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی اور بتایا ہے کہ اگلے سے ہیٹ ویو کا آغاز ہوگا، پیر سے جمعرات تک درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ سمندری ہوائیں بھی تھم جائیں گی۔