گناہ بخشاون آئے تے روزے پئے گئے:مساجد کے اطراف غلط پارکنگ پر بھاری جرمانہ ہونگے

0
42

ریاض:گناہ بخشاون آئے تے روزے پئے گئے:مساجد کے اطراف غلط پارکنگ پر بھاری جرمانہ ہونگے ،اطلاعات کےمطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے شہریوں پر واضح کیا ہے کہ مساجد کے اطراف غیر منظم انداز میں گاڑی پارک کرنے پر جرمانہ عائد ہوگا۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں محکمہ ٹریفک نے شہریوں کویاد دہانی کراتے ہوئے لکھا کہ مساجد کے اطراف غلط انداز میں گاڑی کھڑی کرنے پر سو سے ڈیڑھ سو ریال جرمانہ کیا جائے گا۔ نماز کی ادائیگی کے لیے آنے والے افراد گاڑیاں غیر منظم انداز میں پارک کرنے سے گریز کریں کیونکہ یہ غیر مہذب طریقہ ہے جس سے دوسروں کے راستے کی حق تلفی ہوتی ہے۔

محکمے نے شہریوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ غلط انداز میں گاڑیاں پارک کرکے دوسروں کے حقوق جو پامال نہ کریں ، سڑک کے غلط استعمال سے دوسروں کی حق تلفی کرنے اور قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ بھرنا ہوگا۔یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کیوں کہ غلط پارکنگ کی وجہ سے نمازیوں کوبہت زیادہ تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

Leave a reply