کراچی: موسلادھار بارش، متعدد علاقے ڈوب گئے، گھروں میں پانی داخل، کرنٹ لگنے سے 3 جاں بحق

کراچی: موسلادھار بارش، متعدد علاقے ڈوب گئے، گھروں میں پانی داخل، کرنٹ لگنے سے 3 جاں بحق
باغی ٹی وی رپورٹ۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ بارشوں کا سلسلہ 18 جولائی تک جاری رہے گا۔شہرقائد میں کئی گھٹنوں سے جاری بارش اب بھی وقفے وقفے سے جاری ہے کو ابھی بھی مکمل طور پر تھم نہیں سکی اور آسمان پر سیاہ بادل منڈلا رہے ہیں جس سے مزیدبارش ہونے کاامکان موجودہے۔حکام کی جانب سے بھی شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایات دی جارہی ہیں اور ایمرجنسی کی صورت میں 1299 ڈائل کرنے کا کہا گیاہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے کل رات سے تیز بارش جاری ہے جس کے باعث شہر کے متعدد علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں،


شہر میں کئی گھٹنوں سے جاری بارش ابھی بھی مکمل طور پرنہیں تھمی اور آسمان پر سیاہ بادل منڈلا رہے مزیدبارش کا پیغام دے رہے ہیں جس سے شہریوں کی پریشانی میں مزیداضافہ ہوگیاہے ،

کمشنر کراچی نے اپنے پیغام میں شہریوں سے کہا ہے کہ وہ بلا ضرورت گھر وںسے نکلنے سے اجتناب کریں۔محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش مسرور بیس پر 119 اعشاریہ 5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 106، قائد آباد میں 76 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ فیصل بیس پر 65، اورنگی ٹاون میں 56، اولڈ ایئر پورٹ پر 49، گلشنِ حدید میں 46 اور جناح ٹرمینل پر 29 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد کو بارش برسانے والے بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، اس لیے مختلف علاقوں میں دن بھر موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق بحیرہ عرب سے مسلسل بارش برسانے والے بادل شہر کی جانب بڑھ رہے ہیں، ٹھٹھہ، بدین اور کیٹی بندر سے بادلوں کے آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شہر میں مزید 2 سے 3 گھنٹے بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار نے امکان ظاہر کیا ہے کہ شہر میں کل شام تک وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ موجودہ مون سون سسٹم کو بحیرہ عرب سے مسلسل نمی مل رہی ہے۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ بارشوں کا سلسلہ 18 جولائی تک جاری رہے گا۔

Leave a reply