کوئٹہ:شدید بارش اور برفباری کے باعث اتوار اور پیر کے دوران بلوچستان کے شمالی اضلاع کے ندی نالوں میں طغیانی اور ملک کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سردی اوربرفباری کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا ہے، لوگ گھروں میں محصورہوگئے ہیں
باغی ٹی وی کے مطابق اتوار کے روز بلوچستان ،زیریں خیبر پختونخوا ، جنوبی/وسطی پنجاب میں اکثرمقامات پر، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر جبکہ بالائی پنجاب ، بالائی سندھ میں چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
اس دوران شمالی بلوچستان میں موسلادھار بارش اور برفباری کا بھی امکان ہے۔پیر کے روز بلو چستان، خیبر پختونخوا، پنجاب ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پرجبکہ بالائی سندھ میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر بر فباری کا امکان ہے۔ اس دوران شمالی بلوچستان میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب کے میدانی علاقوں میں چند مقامات پر دھند چھائی رہی ۔ پٹن، بالاکوٹ ،مالم جبہ ، کوئٹہ ، مسلم باغ، قلات، پشین،چمن، مستونگ، بارکھان، ژوب، لورلائی، زیارت،سیالکوٹ،ڈی جی خان، کوٹ ادو اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی ۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخواہ: مالم جبہ 09، پٹن 03 ، بالاکوٹ 01،بلوچستان: کوئٹہ (شہر 06، سمنگلی05) ، قلات06،کشمیر: راولاکوٹ ،کوٹلی 01 ۔ریکارڈ کیا گیا ہے،آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: کالام منفی 15، اسکردو منفی 13، استور منفی 09، بگروٹ ،گوپس منفی 08، مالم جبہ منفی07، پاراچنار منفی 06اورراولاکوٹ میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔