جسٹن بیبر کا گانا 4 سال بعد ریلیز

معروف کینیڈین نژاد امریکی پاپ اسٹار جسٹن بیبر نے 4 سال بعد اپنا پہلا گانا ریلیز کردیا گزشتہ 4 سال سے جسٹن بیبر نے کوئی بھی نیا گانا ریلیز نہیں کیا تھا اور ان کی جانب سے گانا ریلیز نہ کیے جانے کی وجہ سے ان کے مداح مایوس تھے

جسٹن بیبر کی جانب سے میوزک سے دوری کی وجہ سے لوگوں کا خیال تھا کہ ان کا کیریئر ختم ہو چکا ہے، تاہم گلوکار وقتا بوقتا جلد میوزک کی دنیا میں واپسی کا اعلان کرتے رہے جس وجہ سے گلوکار نے گزشتہ سال سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ وہ ذہنی مسائل اور صحت کا بھی شکار رہے جس وجہ سے وہ موسیقی کی دنیا سے تقریبا دور تھے اور انہوں نے گرل فرینڈ سیلینا گومز سے تعلقات ختم کرنے کے بعد خود کو سوشل میڈیا اور میوزک دنیا سے دور کر رکھا تھا بعد ازاں جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل ہیلی ہالڈ وین سے منگنی کرکے سب کو حیران کردیا اور گزشتہ برس ہی انہوں نے ماڈل سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا

جسٹن بیبر نے پہلے ہی اعلان رکھا تھا کہ وہ 2020 میں اپنا پانچواں میوزک البم ریلیز کریں گے جسٹن بیبر کا آخری میوزک ایلبم ’پرپوز‘ 2015 میں ریلیز ہوا تھا جب کہ ان کا آخری سنگل گانا بھی 2016 میں ریلیز ہوا تھا

گلوکار کی جانب سے 4 سال بعد نیا گانا ’یمی‘ سال نو کے موقع پر 2 جنوری 2020 کو ریلیز کیا گیا اور ان کا گانا آتے ہی وائرل ہوگیا اس گانے کو اب تک یوٹیوب پر ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے

Comments are closed.