سپریم کورٹ میں چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی بحالی کے خلاف وفاق کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔
باغی ٹی وی : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 26 اپریل کو سماعت کرے گا جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
وفاق نے چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کی بحالی کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال کے شروع میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر طارق جاوید بنوری کو ان کے عہدے پر بحال کر دیا تھا سابقہ حکومت پی ٹی آئی نے گذشتہ سال مارچ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری کو مدت ملازمت مکمل کرنے سے پہلے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔
سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا تھا کہ ایچ ای سی کے آرڈیننس 2002 میں ترمیم کے بعد ڈاکٹر طارق بنوری کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا ہےآرڈیننس 2002 کے تحت ڈاکٹر طارق بنوری نے چیئرمین ایچ ای سی کے عہدے پر چار سال کے لیے فائز رہنا تھا، اس کے تحت ان کی مدت ملازمت مئی 2022 میں مکمل ہونا تھی ترمیمی آرڈیننس 2021 کے تحت چیئرمین ایچ ای سی کی مدت کم کر کے دو سال کر دی گئی ہے۔
امریکی حکومتی عہدیداروں سے ملاقات میں کون سی امریکی سازش پر بات ہوئی؟ وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ
اسلام آباد ہائی کورٹ میں صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کے دائرہ اختیار اور چیئرمین ایچ ای سی کو ہٹائے جانے کے خلاف درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔
بعد ازاں وفاق نے چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کی بحالی کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس پررواں سال فروری میں سپریم کورٹ نے چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کی بحالی کے خلاف وفاق کی اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لی تھی اس وقت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تھی اور ریمارکس دیئے تھے کہ چیئرمین ایچ ای سی کی سربراہی میں کمیشن جو بھی تعیناتیاں کر رہا ہے وہ اس کیس سے مشروط ہوں گی۔
سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین ایچ ای سی کی بحالی کا مختصر فیصلہ جاری کیا ہے ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد کیس کی سماعت کریں گےکیس کی سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل عامر رحمٰن نے کہا تھا کہ چیئرمین ایچ ای سی کو پابند کیا جائے کہ روزانہ کے معاملات پر کام کریں چیئرمین ایچ ای سی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی تعینات نہیں کر سکتے۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا تھا کہ ایچ ای سی کے قوانین اب بدل چکے ہیں انہوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ چیئرمین ایچ ای سی کو پالیسی معاملات پر فیصلوں سے روکا جائے۔
عمران خان کو سیکورٹی تھریٹ ، ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے سے خطاب کریں ،حکومتی مراسلہ
جسٹس منیب اخترنے استفسار کیا تھا کہ چیئرمن ایچ ای سی کے پاس کسی کی تعیناتی کے اختیار کیوں نہیں ہیں؟ایک طرف آپ کہہ رہے ہیں قانون میں ترمیم کر دی اور پھر کہہ رہے ہیں چیئرمین کو اختیارات کے استعمال سے بھی روکیں۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا تھا کہ چیئرمین ایچ ای سی صرف ایکسپرٹ تعینات کر سکتے ہیں چیئرمین ایچ ای سی ریکٹر اور کمیٹی ممبران کی تعیناتی کرکے اختیارات سے تجاوز کر رہے ہیں۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا تھا کہ چیئرمین ایچ ای سی کے موجودہ کیس کے فیصلے پر تعیناتیوں کا معاملہ طے ہو گا۔ عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی تھی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 26 اپریل کو سماعت کرے گا-
واضح رہے کہ ڈاکٹر طارق بنوری کو پی ٹی آئی کی حکومت سے پہلے مسلم لیگ ن کی حکومت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مئی 2018 کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کا چیئرمین تعینات کیا تھا۔








