نگران وفاقی وزیر صحت پیر کو کوپ 28 کانفرنس سے خطاب کریں گے

کوپ 28 کانفرنس میں دنیا کے 200 ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے
0
133
hm

اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان عالمی ماحولیاتی تنظیموں کے سرکردہ رہنما ئوں کے ہمراہ (کل) پیر کو دبئی میں کوپ28 کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

باغی ٹی وی : سرکاری پریس ایجنسی اے پی پی کے مطابق نگران وزیر صحت کاربن کے اخراج کو کم کرنے کی فوری ضرورت پر غور کرنے اور آگے بڑھنے کے لیے ایک پینل مباحثہ میں حصہ لیں گے اس اعلیٰ سطحی پینل میں، وزیر صحت صفر کاربن کے اخراج کے لیے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیں گے کوپ 28 کانفرنس میں دنیا کے 200 ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے۔

اس حوالہ سے ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ کوپ 28 کے تمام شرکا کا مقصد مستقبل میں صاف توانائی اور تبدیلی کی کوششوں کو تیز کرنا ہے پینل میں ماحول کو نقصان پہنچانے والی گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کے لیے ایک موثر حکمت عملی مرتب کی جائے گی مباحثہ میں کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں ماحولیات کے اہم کردار پر بھی زور دیا جائے گا کاربن کے اخراج کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دینے کے ساتھ ساتھ ایجنڈے پر عمل درآمد پر جامع بحث شروع کی جائے گی یہ تقریب کوپ 28 کانفرنس میں عملی اور ٹھوس اقدامات کی راہ ہموار کرے گی۔

نگراں وفاقی وزیر صحت کی متحدہ امارات کے وزیر صحت سے ملاقات

قبل ازیں نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے اقوام متحدہ کے زیراہتمام سالانہ موسمیاتی کانفرنس "کوپ 28” کے موقع پر دبئی میں متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت عبدالرحمن بن محمد الاویس سے ملاقات کی، دوران ملاقات ڈاکٹر ندیم نے اپنے ہم منصب کو ‘کوپ 28’ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور اسلام آباد میں گلوبل ہیلتھ سمٹ میں شرکت کی دعوت دی،ڈاکٹر ندیم جان نے اپنے ہم منصب کو پاکستان کے شعبہ صحت میں جاری اصلاحاتی ایجنڈے سےآگاہ کیا اور جنوری 2024 میں ہونے والی گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ کے بارے میں آگاہ کیا۔

مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے صدربن سکتے ہیں تو صدرمملکت بھی بن سکتے …

وفاقی وزیر صحت نے بتایا کہ ابتدائی طور پر گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ دسمبر 2023 میں میں منعقد ہونا تھی تاہم دسمبر میں متحدہ عرب امارات کی میزبانی میں ‘کوپ 28’ کانفرنس کے پیش نظر جنوری میں جی ایچ ایس ایس کی تاریخیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا اس سربرا ہی اجلاس کا مقصد اقوام عالم کو اکٹھا کرنا اور مستقبل کی کسی بھی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی تیار کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

احسن اقبال نے ابتدائی معاشی پلان پیش کردیا

Leave a reply