معاشی اعشاریوں پر مبنی ماہانہ اقتصادی رپورٹ جاری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کم ہونے کا امکان ہے
0
185

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے معاشی اعشاریوں پر مبنی ماہانہ اقتصادی رپورٹ جاری کردی-

باغی ٹی وی: رپورٹ کے مطابق دسمبر میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 26.5 فیصد تک متوقع ہے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اثر پہلے ہی مہنگائی پر آچکا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کم ہونے کا امکان ہے مقامی صنعتوں کی پیداوار اور ملکی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ڈالر کا ایکسچینج ریٹ مارکیٹ ریٹ کے مطابق مقرر کیا جا رہا ہے سرکاری اداروں کے نقصانات کو بھی کم کیا جا رہا ہے، رواں مالی سال کے دوران بجٹ اہداف پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہےجولائی سے اکتوبر کے دوران برآمدات میں 1.1 فیصد اضافہ ہوا، اسی عرصہ کے دوران ملکی درآمدات میں 20.1 فیصد کمی ہوئی، ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں 27.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

نگران وفاقی وزیر صحت پیر کو کوپ 28 کانفرنس سے خطاب …

دوسری جانب ملک بھر میں یوریا کھاد کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران بے پناہ اضافہ ہو گیا گزشتہ ایک ہفتے میں یوریا کی 50 کلو بوری ایک ہزار روپے تک مہنگی ہو گئی ہے، قیمت میں اضافے کے بعد 50 کلو بوری کی نئی قیمت اب 5000 روپے ہو گئی ہے حالیہ ہفتے میں پشاور میں یوریا بیگ کی قیمت 1000 روپے تک بڑھی، گوجرانوالہ میں یوریا کی بوری 500 روپے تک مہنگی ہوئی سکھر میں یوریا بوری کی قیمت میں 300 روپے تک اضافہ ہوا، لاہور میں یوریا کے پچاس کلو کا بیگ 100 روپے جب کہ سرگودھا میں یوریا بیگ کی قیمت 67 روپے تک بڑھی، لاڑکانہ میں یوریا کے پچاس کلو بوری 195 روپے تک مہنگی ہوئی۔

مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے صدربن سکتے ہیں تو صدرمملکت بھی بن سکتے …

Leave a reply