مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے صدربن سکتے ہیں تو صدرمملکت بھی بن سکتے ہیں،ترجمان جے یو آئی

ہمارا اصل مسئلہ پی ٹی آئی کے ایجنڈے سے تھا
0
181

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں اکثریت پیپلزپارٹی کی ہو یا ن لیگ کی پاکستان کے صدر مولانا فضل الرحمان بنیں گے۔

باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ کا کہنا تھاکہ جب 10 جماعتوں پر مشتمل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) بنی تو صدارت مولانا فضل الرحمان کو دی گئی، الیکشن میں اکثریت پیپلزپارٹی کی ہو یا ن لیگ کی پاکستان کے صدر مولانا فضل الرحمان بنیں گےمولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے صدربن سکتے ہیں تو صدرمملکت بھی بن سکتے ہیں۔

پی پی اور ن لیگ سے متعلق حافظ حمد اللہ کا کہنا تھاکہ باپ اوربیٹے، باپ اوربیٹی کی بلوچستان پرنظر ہے دیکھتے ہیں اس کا کیا نتیجہ نکلتا ہےہمارا اصل مسئلہ پی ٹی آئی کے ایجنڈے سے تھا، ہمارا پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد نہیں ہوسکتا، کیا پی ٹی آئی میں گوہرخان کے علاوہ کوئی اوردیرینہ کارکن نہیں تھا؟ ابھی سندھ میں ہم جی ڈی اے کےساتھ ہیں پی ٹی آئی اس کا حصہ نہیں۔

ریاستی انتخابات:بی جے پی تین مرکزی ریاستوں جبکہ کانگریس ایک ریاست میں کامیاب

قبل ازیں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اقتدار ملتا ہے تو صاحب اقتدار ہو کر ہر شہری کے حق کا تحفظ کرنا ہے،ہم نے سیاست کرتے ہوئے دینی اور مذہبی شناخت کو برقرار رکھا ہے، ہم نے ان رویوں کو اپنایا ہے جس میں فرقہ واریت کی گنجائش نہیں، میرے ملک کے سکھ، عیسائی، ہندو کا بھی مجھ پر حق ہے۔

ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ ہم نے سیاسی جماعتوں کے کردار کو دیکھا ہے، ملک میں بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ نہ ہوسکا جمعیت علماء اسلام ہمیشہ جزوی طور پر حکومت میں رہی ہے، ہماری جماعت کے کسی شخص پر آج تک کرپشن کا الزام نہیں لگا۔ مولانا فضل الرحمان نے قوم کو ایک فتنے سے نجات دلائی۔

پاکستان ترقی پذیر ممالک کے موسمیاتی مالیات کیلئےایک توانا آواز اور پرزورحامی رہا ہے،نگران …

Leave a reply