ہیلی پیڈ سروس ہائی کورٹ تو نہیں دے سکتی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

0
58
عدالت کو پہلی بار کسی نے مثبت بات کہی ہے،چیف جسٹس اطہر من اللہ

ہیلی پیڈ سروس ہائی کورٹ تو نہیں دے سکتی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
پی ٹی آئی جلسے کے لیے اسلام آباد سے گزرنے اورپریڈ گراؤنڈ ہیلی کاپٹر اتارنے کی اجازت کیس کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ استدعا ہے میں ان کو ہدایات دوں جو میں نہیں دے سکتا، یہ انتظامیہ کام ہے جو درخواست انتظامیہ کو دی گئی وہ ابھی مسترد تو نہیں ہوئی ؟ پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ ہم نے اس سے قبل روات میں بھی ریلی کی درخواست دی تھی ،عمران خان ہیلی کاپٹر پر اسلام آباد آئیں گے اس کی بھی اجازت مانگی ہے ،جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ تو اسلام آباد ہائی کورٹ کیا کر سکتی ہے ؟ہیلی پیڈ سروس ہائی کورٹ تو نہیں دے سکتی ، وکیل نے کہا کہ آپ انتظامیہ کو ہدایت دیں کہ وہ قانون کے مطابق ہماری درخواست پر فیصلہ کریں ، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وہ تو انتظامیہ نے قانون کے مطابق ہی کرنا ہے میں یہ تو نہیں کہوں گا

واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی جلسے تک رسائی کے لیے اسلام آباد سے گزرنے کی اجازت پر ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی،درخواست پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ 26نومبر کو راولپنڈی جلسے تک جانے کیلئے اسلام آباد سے گزرنے کی اجازت دی جائے، عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراونڈ استعمال کرنے کی اجازت بھی دی جائے ،پریڈ گراونڈ میں ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ اور ٹیک آف کی اجازت دی جائے، کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کے احکامات بھی جاری کیے جائیں ،

واضح رہے کہ عمران خان وزیر آباد میں مبینہ حملے کے بعد لاہور زمان پارک آ گئے،وزیر آباد سے دوسرے مرحلے کے لانگ مارچ کا آغاز ہوا تھا تا ہم ہفتے کو عمران خان نے اعلان کیا کہ لانگ مارچ ختم اب پنڈی میں پڑاؤ ہو گا، کارکنان پنڈی پہنچیں ، عمران خان لاہور سے پنڈی ہیلی کاپٹر کے‌ذریعے جانا چاہتے ہیں، اس ضمن میں انہوں نے آج عدالت میں درخواست دائر کی ہے

حکومت کے خلاف تحریک آخری مرحلے کے لیے پی ٹی آئی نے منصوبہ بندی کر لی، پی ٹی آئی کے قافلے 25 اور 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے،پی ٹی آئی شرکاریلی کی بجائے قافلوں کی صورت میں راولپنڈی روانہ ہوں گے، لاہور سے پی ٹی آئی کے قافلے 26 نومبر کی صبح 9 بجے روانہ ہوں گے،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈرز قافلوں کی صورت میں روانہ ہوں گے، قافلوں کی قیادت تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی اعلیٰ قیادت کرے گی،جنوبی پنجاب اور دور دراز سے قافلے 25 نومبر کی شام کو راولپنڈی پہنچیں گے، قافلوں کے قیام و طعام کے لیے اقبال پارک میں خیمہ بستی قائم کی جائے گی،پی ٹی آئی لانگ مارچ، خیبر پختونخوا سے قافلے 26 نومبر کو روانہ ہوں گے،خیبر اور مہمند کے قافلے پشاور ٹول پلازہ سے صبح 9 بجے روانہ ہونگے،چارسدہ کا قافلہ نستہ موٹروے ٹول پلازہ سے صبح ساڑھے 9بجے روانہ ہوگا مردان کا قافلہ صبح 10 ، مالاکنڈ سوا10 بجے کرنل شیر انٹر چینج سےروانہ ہوگا،صوابی کا قافلہ ٹول پلازہ سے پونے 11 ، نوشہرہ کاصوابی ریسٹ ایریا سے صبح 11 بجے روانہ ہوگاہزارہ ریجن کے قافلے ہزارہ موٹر وے سے ساڑھے 11 بجے روانہ ہونگے، خیبرپختونخواکےقافلےساڑھے 12بجے راولپنڈی، مری روڈ فیض آباد پہنچیں گے،جنوبی اضلاع کے قافلوں کی نگرانی صوبائی سیکریٹری جنرل علی امین گنڈا پور کرینگے،

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

وہ کون ہے جس نے احسان فراموش عمران خان کیلیے ملک کی بقا کی خاطر سب کچھ کیا؟

دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر اور ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان اسلام آباد انتشار پھیلانےآرہا ہےاس بار انتشار پھیلانے نہیں دیا جائے گا اگر عمران خان نےاین او سی کی خلاف ورزی کی تو سختی سے نمٹا جائے گا عمران خان کو اسلام آباد میں ہیلی کاپٹر کی غیرقانونی لینڈنگ نہیں کرنے دی جائے گی جو پائلٹ یہ کرے گا سول ایوی ایشن اس کا لائسنس کینسل کرے گی

Leave a reply