ہربل فیشل بنانے کا طریقہ

0
74

ہربل فیشل بنانے کا طریقہ
اجزاء:
بادام پسے ہوئے دو چائے کے چمچ
ملتانی مٹی چار چائے کے چمچ
جائفل پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
عرق گلاب حسب ضرورت
ترکیب:
تمام خشک اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں پھر اس میں اتنا عرق گلا ب شامل کریں کہ گاڑھا سا مکسچر بن جائے اب اسے بیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں اپنے چہرے کو دو دفعہ ٹھنڈے پانی سے دھوئیں پھر پانی گرم کرکے دس منٹ تک سٹیم لیں بھاپ لینے کے بعد روئی یا اسپنچ کی مدد سے اپنے چہرے کو اچھی طرح صاف کر لیں پھر دوسرا اسپنچ لے کر اسے گرم پانی میں بھگو کے دوبارہ اس سےچہرے کو صاف کر لیں جب اچؑی طرح صاف ہو جائے اور تمام میل کچیل نکل جائے تو پھر یہ مکسچر اپنے چہرے پر لگا لیں جب اچھی طرح خشک ہو جائے تو مساج کرتے ہوئے اتار لیں اور ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں یہ عمل اگر آپ مہینے میں دو دفعہ کریں تو آپ کا رنگ بھی صاف ہو گا او جلدبھی تروتازہ رہے گی

Leave a reply