پاکستان کی معروف اداکارہ حبا بخاری اوراداکار آریز احمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں-
باغی ٹی وی :حبا اور آریز احمد کی شادی کی تقریبات 4 جنوری سے شروع ہوئی تھیں جبکہ جوڑے نے اپنے مایوں کی تصاویر اور وڈیوز بھی شئیر کی تھیں دولہا اور دلہن کی ایک دوسرے کو ابٹن لگانے والی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اس کے علاوہ مایوں کی تقریب کے بعد 6 اور 7 جنوری کی درمیانی شب حبا بخاری اور آریز احمد نے اپنے نکاح کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے تصدیق کی۔
اداکار آریز احمد آریز احمد نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں یہ جوڑ ایک ساتھ خوب حسین اور خوش نظر آ رہا ہےاس ویڈیو کے کیپشن میں آریز احمد کا اپنے نکاح کی تقریب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ ’جی بالکل ہو گیا ہے۔‘
اپنے نکاح کے دن حبا بخاری اور آریز احمد نے سنہری اور کریم رنگ کی تھیم کے لباس زیب تن کیے جس میں وہ دونوں خوبصورت دکھائی دے رہے تھے-
دوسری جانب حبا بخاری کی جانب سے بھی اپنے مداحوں کے ساتھ زندگی کے سب سے بڑے دن کی خوبصورت ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔حبا بخاری کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں آریز احمد کے نکاح کے دوران کیے گئے مذاق کی جھلکیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔
حبا بخاری اور آرز احمد نے منگنی کرلی
تاہم شادی پر شوبز انڈسٹری کی نوبیاہتا جوڑی حبا بخاری اور آریز احمد نے مداح کی انوکھی خواہش بھی پوری کی شادی سے قبل ایک مداح نے فرمائش کی تھی کہ ’حبا آپی آپ اپنی شادی والے دن آریز بھائی سے کہنا کہ وہ آپ کو ہاتھ پکڑ کر گول گول گھمائیں کیوں کہ مجھے ایک بہت اچھی ویڈیو بنانی ہے ۔
اس سٹوری پر حبا اور آریز دونوں نے ردعمل دیا تھا اور جوڑے نے اپنے نکاح کے دن گول گول گھمانے کی ویڈیو بنا کر مداح کی فرمائش بھی پوری کردی۔
واضح رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد کے نکاح کے بعد ایک اور خوبصورت فنکار جوڑی کا اضافہ ہو گیا ہے-