آئی جی اسلام آباد کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس،سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

0
44

اسلام آباد:آئی جی اسلام آباد کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس،سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ،اطلاعات کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں جشن عیدمیلادالنبی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈی آئی جیز، اے آئی جیز،ایس ایس پیز،اور زونل ایس پیز نے شرکت کی،اس اجلاس میں‌ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ عیدمیلادالنبی کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں،جلوسوں کی نگرانی ڈرون، سی سی ٹی وی کیمروں اور ویڈیو سرویلینس کے ذریعے کی جائے،

انہوں نے مزید کہا کہ شہر بھی میں داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل سخت کیا جائے، سیکیورٹی انتظامات کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، سیکیورٹی کے معاملے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

ترجمان اسلام آباد پولیس

Leave a reply