ہائیکورٹ پیش ہو رہے ہیں یہاں کیوں نہیں؟ احتساب عدالت کے ریمارکس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد احتساب عدالت میں کڈنی ہلز ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی

سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر اور نیب گواہان احتساب عدالت میں پیش ہوئے ریفرنس میں شریک ملزمان سلیم مانڈوی والا اور عبدالغنی مجید کی جانب سے ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنٰی کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا سماعت کے دوران معاون وکیل سےعدالت نے استفسار کیا کہ بیرسٹر قاسم عباسی کہاں ہیں ؟ معاو ن وکیل نے عدالت میں بتا یا کہ بیرسٹر قاسم عباسی ہائیکورٹ میں ہیں عدالت نے استفسار کیا کہ ہائیکورٹ پیش ہو رہے ہیں یہاں کیوں نہیں؟

عدالت نے معاون وکیل کو بیرسٹر قاسم عباسی سے رابطہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر بیرسٹر قاسم عباسی آج پیش ہوتے ہیں تو بیان قلمبند کر لیتے ہیں معاون وکیل کی جانب سے عدالت سے سماعت عید کے بعد تک ملتوی کی جانے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظورکرتے ہوئے کیس کی سماعت 23 اگست تک ملتوی کردی.

نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

سینیٹ الیکشن کے لئے کتنے ریٹس لگے؟ وزیراعظم نے کیا حکم دیا؟

حکومت کے ساتھ پیپلز پارٹی کی ڈیل ہو رہی ہے یا نہیں؟ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا اہم انکشاف

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے عدالت میں کیا درخواست دائر کر دی؟

نیب نے دیا عدالت میں سلیم مانڈوی والا کو بڑا جھٹکا

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی بریت کی درخواست،عدالت نے فیصلہ سنا دیا

Shares: